What is the punishment for killing a dog? The order of the court against the 5 people who killed the dog
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں آوارہ کتوں کو غیرانسانی طریقے سے مارنے کا نوٹس لیتے ہوئے موجودہ پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ویب ڈیسک (ایکسپریس نیوز): وزیراعلیٰ کے پریس سیکریٹری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے صوبے میں آوارہ کتوں کو غیر انسانی طریقے سے مارے جانے کا نوٹس لیا اور آوارہ کتوں کو مارنے کی موجودہ پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ نے محکمہ بلدیات اور محکمہ لائیو اسٹاک کو اس سلسلے میں متبادل پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے اور اس کے لیے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ سے مذکورہ محکموں کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔
مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں آوارہ کتوں کو مارنے کی موجود پالیسی غیر انسانی ہے، آوارہ کتوں کے انتظام و انصرام سے متعلق موجودہ پالیسی غیر مؤثر ثابت ہوئی ہے لہٰذا محکمہ بلدیات اور لائیو اسٹاک دوسرے متعلقہ محکموں کے اشتراک سے ایک مؤثر متبادل پالیسی تیار کریں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ نئی پالیسی آوارہ کتوں کو مارنے کے بجائے ٹی این وی آر (ٹریپ، نیوٹر، ویکسینیٹ اینڈ ریٹرن) کے اصولوں پر بنائی جائے اور اس نئی پالیسی پر فی الفور عمل درآمد شروع کیا جائے۔
مذکورہ محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ نئی پالیسی پر عمل درآمد کے سلسلے میں رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کو بھیجی جائے۔
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…