ویب ڈیسک: پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں زیر تعلیم غیر ملکی طلباوطالبات کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کا ٹاسک صوبائی حکومت نے محکمہ اعلی تعلیم کو حوالہ کردیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق صوبہ بھر میں سینکڑوں غیر ملکی طلباو طالبات مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں ان میں بیشتر طلباو طلبات کا تعلق افغانستان سے ہے جبکہ دیگر ممالک کے طلباو طلبات بھی شامل ہیں ۔
صوبے میں ایک جانب قانونی طور پر سینکڑوں طلباوطالبات ہیں تو دوسری جانب غیرقانونی طلباطالبات کی بھی بڑی تعداد موجود ہیں ۔
ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے اب صوبے کی تمام جامعات اور کالجز میں زیر تعلیم غیر ملکی طلباو طالبات کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ہدایت کی ہے جن میں قانونی اور غیر قانونی طلباو طالبات دونوں شامل ہیں ۔
محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا کو ٹاسک حوالہ کیا گیا ہے کہ وہ صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں موجود زیر تعلیم غیر ملکی قانونی و غیر قانونی طلبہ کا ڈیٹا مرتب کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو ارسال کرے ۔
via Mashirq Tv
خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…
پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…