Categories: Latest News

خیبر پختونخوا میں الگ بجلی ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا میں الگ بجلی ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

فیاض احمد، اردو نیوز۔ پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا میں مقامی سطح پر پیدا کی جانے والی بجلی کو بیچنے کے لیے وفاق کی طرز پر صوبے میں الگ بجلی ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

خیبرپختونخوا میں بجلی ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے لیے عملی اقدامات شروع کرنے کا اہم ٹاسک محکمہ توانائی و برقیات خیبر پختونخوا کو سونپ دیا گیا ہے۔ 24 جولائی کو مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں انہوں نے محکمہ توانائی و برقیات اور خیبر پختونخوا ٹرانسمیشن کمپنی کے حکام کو ہدایت کی تھی کہ صوبے کے لیے الگ بجلی ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کے لیےعملی طور پر کام شروع کیا جائے۔

مشیر خزانہ مزمل اسلم نے اس حوالے سے پیش رفت پر حکام سے رپورٹ اگلے ہفتے اجلاس میں پیش کی جائے۔

مشیر خزانہ مزمل اسلم نے مزید ہدایت کی کہ پختونخوا انرجی ڈویپلمنٹ ارکنائزیشن ( پیڈو) کے زیرانتظام  بجلی کے منصوبوں کو مین گریڈ کے ساتھ منسلک کرنے کے لیے تخمینہ لاگت کا اندازہ لگایا جائے تاکہ صوبائی حکومت اس ٹرانسمیشن لائن کو اپنے وسائل سے یا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ تعاون سے مکمل کرے۔

نئی اتھارٹی بنانے کا مقصد کیا ہے؟

مشیر خزانہ مزمل اسلم نے اُردو نیوز کو بتایا کہ ’جو بجلی مقامی سطح پر پیدا کی جا رہی ہے اس کا وفاق سے کوئی تعلق نہیں، صوبے میں جو نئے تعمیر کردہ چھوٹے ڈیموں سے بجلی پیدا ہو رہی ہے اسی کو ریگولیٹ کرنے کے لیے اتھارٹی بنانے کا فیصلہ ہوا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’آگے مزید بجلی کے منصوبے بن رہے ہیں جنہیں پرائیویٹ سیکٹر یا کسی ادارے کو دینے کے لیے ٹیرف کا تعین کرنا پڑے گا۔‘

کیا یہ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل نہیں ہوگی؟

مشیر خزانہ نے بتایا کہ ’یہ بجلی ہم وفاق کو نہیں دیں گے بلکہ خود اس کو استعمال کرکے آگے بیچیں گے کیونکہ پاور جنریشن کرنے کے بعد ریگولیٹری اتھارٹی کی بھی ضرورت ہوتی ہے جیسا کہ سندھ نے بھی اتھارٹی بنائی ہے۔

’ریگولیٹری کا کام ہے کہ بجلی کی پیداوار کا ٹیرف طے کرے اور ٹرانسمیشن کے لیے چارجز مقرر کرے۔‘

 مشیر خزانہ مزمل اسلم کے مطابق صوبے میں مزید بجلی پیدا کی جاسکتی ہے جس کے لیے نئے منصوبوں پر کام ہورہا ہے۔ ’صوبائی حکومت ضرورت کے مطابق بجلی استعمال کرکے باقی پرائیویٹ سیکٹر کو دے گی۔‘

اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ وفاق پر سیاسی دباؤ بڑھانے کا فارمولہ؟

سینیئر صحافی محمد فہیم کی رائے سمجھتے ہیں کہ وفاق پر دباؤ ڈالنے کے لیے الگ سے ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کی باتیں ہو رہی ہیں۔

اُردو نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ’یہ کہا جا رہا ہے کہ وفاق کو بجلی نہیں دیں گے جو سیاسی دباؤ کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’صوبائی حکومت نے پہلے بھی ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کی کوشش کی تھی مگر نہ بن سکی جبکہ اب دوبارہ سے کمپنی بنانے کی باتیں ہو رہی ہیں مگر فی الوقت اس بارے میں کوئی وضاحت نہیں دی گئی کہ یہ کمپنی کیسی ہوگی اس کے خدوخال کیا ہوں گے؟‘

صحافی محمد فہیم نے بتایا کہ صوبے کو وفاق سے اجازت لینا پڑے گی، اب یہ دیکھنا ہوگا کہ کیا وفاق اجازت دیتا ہے۔ دوسری جانب یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ پیسکو کا اس اتھارٹی کے قیام کےبعد کیا کردار ہوگا۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’خیبرپختونخوا میں ابھی تک پیڈو کو ٹھیک سے فعال نہیں کیا گیا تو ان سے یہ نئی کمپنی کیسی سنبھالی جائے گی؟‘

صوبے میں اس وقت کون سے بجلی کے منصوبے جاری ہیں؟

خیبرپختونخوا انرجی اینڈ پاور کے مطابق اب تک 7 ہائیڈرو پاور پراجیکٹ مکمل ہو چکے ہیں جن کے تحت 161 میگا واٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ بجلی کے ان منصوبوں سے صوبائی حکومت کو سالانہ 4 ملین کی آمدنی حاصل ہوتی ہے۔ 

دوسری جانب بجلی کے 42 نئے منصوبوں پر کام جاری ہے جبکہ 12 منصوبے مکمل ہونے کے قریب ہیں جن سے 800 میگاواٹ تک بجلی پیدا کی جا سکے گی۔

محکمہ انرجی اینڈ پاور کے مطابق بالاکوٹ مانسہرہ ہائیڈور پاور منصوبے سے 300 میگاواٹ، مدین سوات 157 میگا واٹ، گبرال کالام 88، ملتان 84 اور لاوی چترال کے منصوبے سے 69 میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔

خیبرپختونخوا میں تیار ہونے والے ہائیڈو پاور منصوبوں سے پیدا ہونی والی بجلی کی مد میں 45 ارب روپے کی آمدنی ہو گی۔

Recent Posts

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

1 hour ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

16 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

2 days ago