Categories: Latest News

پشاور بی آر ٹی کے کرایوں میں 5 سے 10 روپے اضافہ کرنے کا فیصلہ

پشاور بی آر ٹی کے کرایوں میں 5 سے 10 روپے اضافہ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت نے  بی آر ٹی پشاور کے اخراجات کم کرنے کے لیے کرایوں میں 5 سے 10 روپے اضافہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

عروبہ ابراہیم(جیونیوز): پشاور بی آر ٹی کو سالانہ 3 ارب روپے سے زیادہ خسارے کا سامنا ہے جس پر قابو پانے کے لیے صوبائی بجٹ میں بی آر ٹی کے لیے 3 ارب روپے سبسڈی کی مد میں مختص کیے گئے ہیں۔

ہر پل اپڈیٹس کے لیے ۔ یہاں ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کرے شکریہ

بی آر ٹی کے اخراجات کم کرنے اور آمدن بڑھانےکیلئےمشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں بی آر ٹی کے کرایوں میں 5 سے 10 روپے اضافہ کرنےکے فیصلے پر غور کیا گیا، دستاویز کے مطابق کرایوں میں اضافے کی منظوری کیپوما بورڈ سے لی جائے گی۔

اس کے علاوہ مشیر خزانہ نے بی آر ٹی اسٹیشنز میں دکانوں کو کم کرائے پردینے پر برہمی کا اظہار  کرتے ہوئے دکانیں کم کرائے پر دینے والوں کےخلاف کارروائی کی ہدایت بھی کی۔

دستاویز کے مطابق دکانیں ماہانہ 6 ہزار روپے کے کرائے پر دی گئی ہیں، مشیر خزانہ نے دکانوں کا کم سےکم کرایہ 100 روپے فی مربع فٹ رکھنے کی ہدایت کی جبکہ کیپوما کو 3 کمرشل پلازوں کو کرائے پر دینے کیلئے پلان تیار کرنے کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ ٹرانس پشاور آپریشنل پلان کو دوبارہ ترتیب دے کر 2 ارب کی بچت کرے۔

دستاویز کے مطابق اجلاس میں عام شہریوں کے لیے یومیہ لامحدود سفر کیلئے 150 روپےکا پاس متعارف کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ خواتین، طلبا، خواجہ سراؤں اور بزرگوں کیلئے پاس کی قیمت 100روپے رکھی جائے گی۔ 

دستاویز میں کہا گیا کہ فی مسافر کرایہ سے ایک روپے کیپوما کے آپریشنل اخراجات کی مد میں دیا جائے گا۔

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ بی آر ٹی کرایہ میں اضافہ ناگزیر ہے اور کرایوں میں اضافے کا فیصلہ کیپوما بورڈ کرے گا۔

 

Recent Posts

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

10 hours ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

2 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

3 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

5 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

5 days ago