BRT Peshawar is a public project and its aim is not to earn profit but to provide a good facility without burdening the public. Spokesperson Trans Peshawar
خیبر پختونخوا اربن موبیلٹی اتھارٹی (کے پی یو ایم اے) نے بس ریپیڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کے خسارے کو کم کرنے کےلیے کرایوں میں پانچ سے دس روپے اضافہ کر دیا ہے۔
بی آر ٹی کو سالانہ ساڑھے تین ارب روپے سے زیادہ کی سبسڈی دی جا رہی ہے۔ کرایوں میں اضافہ سے بی آر ٹی کے خسارے میں سالانہ پچاس کروڑ روپے کی کمی ہوگی۔
بس سروس کے چند روٹس پر 5 جبکہ کچھ پر 10 روپے کا اضافہ کیا گیا جبکہ بی آر ٹی کا چمکنی سے حیات آباد تک کرایہ 50 روپے سے بڑھا کر 60 روپے کر دیا گیا ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ 60 سال سے زیادہ عمر کے بزرگ شہریوں کو کرایہ میں 50 فیصد رعایت ہوگی اور پانچ سال سے کم عمر بچوں کو بی آر ٹی پر مفت سفری سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔
کرایہ میں اضافہ پیٹرول کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ متعلقہ بورڈ اجلاس میں وزیر اعلی کے پی نے بی آرٹی کا کرایہ بڑھانے کی منظوری دی تھی۔
via Jang News
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…
پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…