خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا عمل معطل کرنے کا فیصلہ

Decision to suspend local government elections in Khyber Pakhtunkhwa

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا عمل معطل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے جاری عمل معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے 5 نومبر 2026 کو جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ فیصلہ آئین کے آرٹیکل 140 اے اور متعلقہ قانونی و انتظامی امور کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا۔

پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے اجلاس میں وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ آرڈیننس نمبر 3، مؤرخہ 4 نومبر 2026، بھی زیر غور آیا۔ اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا نے کی۔

اعلامیے کے مطابق خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق قانونی اور انتظامی معاملات کا جائزہ لینے کے بعد انتخابی عمل سے متعلق مزید اقدامات روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق آئندہ پیش رفت قانونی تقاضوں اور متعلقہ حکومتی فیصلوں کی روشنی میں ہوگی۔


Tags:
Categories:
Latest News

Leave a Reply

Peshawar Live - پشاور