Categories: Latest News

اشرافیہ کو 220 ارب کا پیٹرول اور 550 ارب روپے کی مفت بجلی بند کرنے کا مطالبہ

آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹج انڈسٹریز کراچی کے صدر محمود حامد نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں پر اضافہ واپس نہ لیا تو تاجر ملک گیر تحریک چلائیں گے۔

ہم نیوز: محمود حامد نے 20 روپے فی لیٹر اضافے اور بجلی کی قیمتوں میں ساڑھے سات روپے یونٹ کے اضافے کو عوام اور دشمن فیصلہ قرار دیا اور اس کے خلاف بھرپور مزاحمت کا اعلان کیا، انہوں نے گزشتہ روز اس اضافے کے خلاف جونا مارکیٹ کے مارکیٹ چوک پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کیا۔

محمود حامد کا کہنا تھا کہ یہ اضافہ عوام اور تاجروں کو الٹی چھری سے ذبح کرنے کے مترادف ہے، چند روز قبل وزیراعظم روس سے آئے ہوئے سستے پیٹرول کی خوشخبری سنا رہے تھے، اب انہوں نے 20 روپے فی لیٹر اضافہ کر کے عوام پر خودکش حملہ کیا ہے ہم سوال کرتے ہیں کہ وہ روس سے آنے والا سستا پٹرول کہاں گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکمران اپنی عیاشیاں کم کرنے کو تیار نہیں ملک کو دیوالیہ ہونے کا ذمہ دار بھی عوام کو قرار دے کر سارا بوجھ ان پر ڈالا جا رہا ہے اشرافیہ کی 90 لاکھ گاڑیوں کو 220 ارب روپے کا پیٹرول مفت فراہم کیا جارہاہے انھیں 550 ارب روپے کی بجلی مفت فراہم کی جا رہی ہے اور عوام کا 201 یونٹ کا بل 8000 کرکے ان سے جینے کا حق چھین لیا گیا ہے۔

Recent Posts

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…

18 minutes ago

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

1 day ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

2 days ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

2 days ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 days ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

3 days ago