Categories: Latest News

قرآن کی بے حرمتی:کویت کا سویڈش زبان میں ایک لاکھ قرآن پاک چھاپنے کا اعلان

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کے بعد کویت نے سویڈش زبان میں ایک لاکھ قرآن پاک کے نسخے شائع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

جیو نیوز: عرب میڈیا کے مطابق، کویت میں کونسل آف منسٹر کی ہفتہ وار میٹنگ کے دوران سویڈش زبان میں ایک لاکھ قرآن پاک کے نسخے چھاپنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کویت کے وزیراعظم شیخ احمد نواف الاحمد کی سربراہی میں طے پایا کہ عقیدہ اسلام کی رواداری کے فروغ کیلئے کویت سویڈش زبان میں مقدس قرآن پاک کے ایک لاکھ نسخوں کی اشاعت کرے گا جسے سویڈن میں تقسیم کیا جائے گا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کویت کی ہدایات پر پبلک اتھارٹی آف کیئر کو سویڈش زبان میں ایک لاکھ قرآن پاک کی اشاعت کا کام سونپا گیا ہے۔

کویت کی وزارت داخلہ کے مطابق سویڈش زبان میں چھاپے گئے قرآن پاک کے نسخوں کوسویڈن میں اسلامی اصولوں، اقدار ، امن ومحبت کے فروغ کے ساتھ ساتھ نفرت ، انتہا پسندی اور مذہبی عدم برداشت جیسے جذبات کو مسترد کرنے کیلئے تقسیم کیا جائے گا۔.

توہین قرآن کا واقعہ

خیال رہےکہ سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کی مسجد کے باہر عید الاضحیٰ کے روز قرآن پاک کو نذرآتش کرنے اور بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔

اسٹاک ہوم کی پولیس نے عراق سے تعلق رکھنے والے شہری کو کئی بار قرآن پاک نذر آتش کرنے کی اجازت دینے سے انکار کیا تھا لیکن مقامی عدالت نے پولیس کے فیصلے کو آزادی اظہار رائے کے خلاف قرار دیا۔

قرآن پاک کی بے حرمتی پر دنیا بھر میں ریلیاں

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر دنیا بھر میں مسلمان سراپا احتجاج ہیں اور کئی ممالک میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں جب کہ حکومت پاکستان کی طرف سے اس سلسلے میں یوم تقدیس قرآن بھی منایا گیا۔

Recent Posts

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

23 minutes ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

17 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago