Categories: Latest News

خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس کے دوران لاتیں، مکے اور گھونسے چل گئے، 3 افراد گرفتار

خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس کے دوران لاتیں، مکے اور گھونسے چل گئے، 3 افراد گرفتار

(ہم نیوز): خیبر پختونخوا اسمبلی میں اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی تقریر کے بعد اراکین اسمبلی گتھم گتھا ہو گئے۔ اپوزیشن اراکین نے ایوان میں شور مچایا کہ وزیر اعلیٰ کو وقت دیا لیکن ہمیں کیوں نہیں دیا؟

اپوزیشن اراکین نے کہا کہ اگر ہمیں وقت نہیں دیا جا رہا تو ہم اجلاس کا بائیکاٹ کر دیں گے۔ اس دوران شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے 2 اراکین اسمبلی آپس میں لڑپڑے۔ لڑائی کے دوران اراکین نے ایک دوسرے پر لاتوں، مکوں اور گھونسوں کی بارش کر دی۔

جھگڑا شروع ہوتے ہی اسپیکر اسمبلی نے اجلاس 15 منٹ کے لیے ملتوی کر دیا۔ جبکہ ایوان کی گیلری سے بھی پی ٹی آئی کارکنان نے اپوزیشن کے خلاف نعرے لگائے۔

علی امین گنڈاپور کی تقریر کے دوران اپوزیشن اراکین خاموش رہے اور اپنی باری کا انتظار کیا۔ وقفہ سوالات کے دوران اسپیکر نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو مائیک دے دیا تو اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کیا۔

اپوزیشن ارکان نے کہا کہ وقفہ سوالات میں وزیر اعلیٰ کو وقت دے کر اپوزیشن کا حق سلب کیا گیا۔ ہم اسمبلی میں اپنا مؤقف دینا چاہتے ہیں لیکن موقع نہیں دیا گیا۔

اس دوران ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی۔ حکومتی اور اپوزیشن اراکین آمنے سامنے آ گئے اور ارکان کے درمیان ہاتھا پائی ہو گئی۔ کئی ارکان آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔

Recent Posts

پشاور: ممتاز صحافی سید سلطان شاہ میڈیا لیگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

پشاور: ممتاز صحافی سید سلطان شاہ میڈیا لیگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے…

3 hours ago

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…

19 hours ago

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

2 days ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

2 days ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

3 days ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

3 days ago