پاک یوتھ پارلیمنٹ کے اقلیتی یوتھ منسٹر جدعون جوزف دنیا بھر بشمول پاکستان میں رہنے والے مسیحیوں کو 25 دسمبر کرسمس کی مبارک باد پیش کی اور میڈیا کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ کرسمس دراصل عید ولادت مسیح ہے عرف عام میں ‘بڑا دن’ بھی کہا جاتا ہے حضرت عیسیٰؑ جنہیں مسیحی لوگ یسوع مسیح کہتے ہیں۔
پاکستان میں کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو اپنی عید منانے کی مکمل آزادی حاصل ہے، چرچز میں کرسمس کے مخصوص نغمے گائے جاتے ہیں۔ سرکاری سطح پر تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں حکومتی اعلی عہدیداروں کے علاوہ مشہور علما، مذہبی و سماجی رہنما اپنے مسیحی بھائیوں کی خوشیوں میں برابر شریک ہوتے ہیں ۔ ٹی وی چینلز کرسمس کی مناسبت سے خصوصی پروگرام نشر کرتے ہیں، اخباروں میں حضرت عیسیؑ کی شان اور مسیحیوں سے اظہار یکجہتی کے لئیے مضمون لکھے جاتے ہیں عبادت گاہوں کی حفاظت کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے خصوصی انتظام کیے جاتے ہیں اور ہر طرف بھائی چارے کی فضا دکھائی دیتی ہے، چرچز میں کرسمس کی عبادات کے دوران پاکستان کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جاتی ہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان بننے سے لیکر آج تک کبھی کسی مسیحی نے حکومت کے رِٹ کو چیلنج نہیں کیا، پاکستان کے چاروں کونوں میں موجود مسیحی تعلیمی ادارے آج بھی تعلیمی میدان میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، بھارت کے ساتھ لڑی گئی جنگوں میں پاک آرمی اور پاک فضائیہ میں مسیحیوں کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔
یسوع مسیح کی ولادت خدا تعالی کا ایک الٰہی منصوبہ تھا اور انجیل مقدس میں ایک دوسرے سے محبت، اور برداشت پر بہت زیادہ زور دیا گیا ہے اس لیے یسوع مسیح کی تعلیمات پر عمل کرنا ہی اصل اور حقیقی کرسمس ہے ۔
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…