Reports of passports being confiscated from Pakistani travelers stranded in Afghanistan
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی وطن واپسی کے لیے حتمی مرحلے کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق اس مرحلے کے تحت پشاور سے تقریباً 20 ہزار غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کو مرحلہ وار افغانستان واپس بھیجا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں نے انخلا کے عمل کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے ہیں، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کارروائی کے دوران امن و امان برقرار رکھنے اور عمل کو منظم انداز میں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ملکی قوانین اور حکومت کی غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی سے متعلق پالیسی کے تحت کی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی حکومت مختلف مراحل میں غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی وطن واپسی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے، جبکہ تازہ مرحلے میں پشاور سے بڑی تعداد میں افراد کی واپسی متوقع ہے۔
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا عمل معطل کرنے کا فیصلہ اسلام آباد: الیکشن کمیشن…
پشاور اور لاہور کے درمیان 9 نومبر سے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان…
لڑکیوں کی کم عمری کی شادی کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر پشاور:خیبرپختونخوا میں…
پشاور حیات آباد میں فائرنگ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد قتل پشاور: تھانہ حیات آباد کی…
پشاور: سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والے 3 بچے دم توڑ گئے دھماکے کے بعد…
پشاور: دیگرصوبوں کو ہر قسم کی ممنوعہ پتنگ ڈور کی ترسیل پر 30روز کیلئے پابندی…