Categories: Latest News

خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام طالبات اور فیملیز کا شنکیاری ٹی گارڈن کا تعلیمی و سیاحتی دورہ

خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام طالبات اور فیملیز کا شنکیاری ٹی گارڈن کا تعلیمی و سیاحتی دورہ

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے سیاحت و ثقافت ملک عدیل اقبال کی ہدایات پر خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے زیر اہتمام ایگری ٹورازم کے فروغ کے لیے شنکیاری ٹی گارڈن، ریسرچ سنٹر شنکیاری اور ہزارہ یونیورسٹی کے عجائب گھر کا ایک روزہ تعلیمی و سیاحتی دورہ منعقد کیا گیا۔

دورے میں مختلف تعلیمی اداروں کی طالبات، فیملیز اور سیاحت سے دلچسپی رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ شرکاء کو مانسہرہ کے شنکیاری ٹی گارڈن میں چائے کی کاشت، تحقیق، پراسیسنگ اور پیکنگ کے مختلف مراحل سے عملی طور پر آگاہ کیا گیا، جبکہ ماہرین نے پاکستان میں چائے کی مقامی پیداوار، اس کی معاشی اہمیت اور زرعی شعبے میں اس کے امکانات پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

شرکاء نے ہزارہ یونیورسٹی کے عجائب گھر کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں خطہ ہزارہ کی قدیم تہذیب، ثقافتی ورثے، آثارِ قدیمہ اور تاریخی نوادرات سے متعارف کرایا گیا۔ بعد ازاں انہوں نے خوبصورت سیرن وادی کی قدرتی خوبصورتی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے مقامی ثقافت اور روایتی طرز زندگی کا مشاہدہ بھی کیا۔

دورے کے دوران شرکاء نے پاکستان کے سب سے بڑے چائے کے باغات میں تیار ہونے والی مقامی چائے، قہوہ، شہد اور دیگر زرعی و دستکاری مصنوعات بھی خریدیں۔

شرکاء نے خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایگری ٹورازم جیسے پروگرام نوجوان نسل کو زراعت، ماحول دوست سیاحت، قدرتی وسائل کے تحفظ اور مقامی ثقافت سے روشناس کرانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے مستقبل میں بھی ایسے تعلیمی اور تفریحی دوروں کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔

Recent Posts

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا عمل معطل کرنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا عمل معطل کرنے کا فیصلہ اسلام آباد: الیکشن کمیشن…

1 day ago

پشاور اور لاہور کے درمیان 9 نومبر سے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

پشاور اور لاہور کے درمیان 9 نومبر سے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان…

1 day ago

لڑکیوں کی کم عمری کی شادی کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لڑکیوں کی کم عمری کی شادی کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر پشاور:خیبرپختونخوا میں…

2 days ago

پشاور حیات آباد میں فائرنگ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد قتل

پشاور حیات آباد میں فائرنگ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد قتل پشاور: تھانہ حیات آباد کی…

2 days ago

پشاور: سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والے 3 بچے دم توڑ گئے

پشاور: سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والے 3 بچے دم توڑ گئے دھماکے کے بعد…

3 days ago

پشاور: دیگرصوبوں کو ہر قسم کی ممنوعہ پتنگ ڈور کی ترسیل پر 30روز کیلئے پابندی عائد

پشاور: دیگرصوبوں کو ہر قسم کی ممنوعہ پتنگ ڈور کی ترسیل پر 30روز کیلئے پابندی…

3 days ago