Pakistan has announced to collect 10% processing fee on imported goods from Afghanistan
پشاور: غیر قانونی مقیم مہاجرین کے خلاف کارروائی کے آغاز میں چند روز باقی رہ گئے ہیں، جبکہ رضاکارانہ وطن واپسی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق یکم جولائی سے 6 جولائی تک 14 ہزار سے زائد مہاجر خاندان اپنے وطن واپس جا چکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور میں متعدد رہائشی مکانات، دکانیں اور کاروباری مراکز بھی خالی کیے جا رہے ہیں۔ اسی دوران ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ممکنہ آپریشن کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دینا شروع کر دی ہے۔
اطلاعات کے مطابق 10 جولائی سے نمک منڈی، قصہ خوانی بازار، آٹا مارکیٹ، اشرف روڈ، خیبر بازار، یونیورسٹی روڈ، پھندو سبزی منڈی، اندرون شہر، پشاور کینٹ اور دیگر تجارتی علاقوں میں غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف مشترکہ کارروائیاں کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مشترکہ طور پر کارروائی میں حصہ لیں گے، جبکہ متعلقہ اداروں نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد اور بعض افغان تاجروں کی نشاندہی بھی مکمل کر لی ہے۔
تاہم حکومتی سطح پر 10 جولائی سے وسیع پیمانے پر آپریشن کے حوالے سے باضابطہ اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…