Categories: Latest News

پشاور میں آٹا بحران سنگین صورت اختیار کرگیا، روٹی 30روپے تک جا پہنچی

پشاور میں آٹا بحران سنگین صورت اختیار کرگیا، روٹی 30روپے تک جا پہنچی

پشاور کی مارکیٹ میں آٹے کا ایک روز کا سٹاک رہ گیا ہے، جس کی وجہ سے آٹا بحران سنگین صورت اختیار کرگیا، اس صورتحال میں مارکیٹ میں 20کلو آٹے کا تھیلہ 2800 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
پنجاب سے آٹے اور گندم کی ترسیل پر پابندی کے باعث پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں آٹے کا بحران شدید ہوگیا ہے، پشاور کی مارکیٹ میں موجود آٹے کا سٹاک مسلسل استعمال ہو رہا ہے اور مزید فراہمی نہیں ہورہی ہے جبکہ شہریوں میں آٹے کی مانگ مسلسل بڑھ رہی ہے ، جس کی وجہ سے پشاور کی مارکیٹ میں آٹے کا فی تھیلہ 2800کا ہوگیا ہے جبکہ آٹے کا تھیلا ایک ماہ قبل دو ہزار میں فروخت ہورہا تھا، ایک ماہ میں اتارچڑھائو کیساتھ تھیلہ 800روپے مہنگا ہوگیا ہے، جبکہ مکس آٹے کا تھیلہ 2600روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
آٹا ڈیلروں کے مطابق پنجاب کی جانب سے آٹے کی ترسیل کیخلاف احتجاج بھی کیا ہے تاہم اس کا اب تک کوئی اثر نہیں آیا۔ صوبائی حکومت سے بھی اپیل کی ہے کہ فلور ملز کو گندم جاری کریں تاکہ آٹے کی ترسیل شروع ہو، خیبرپختونخوا حکومت نے عوامی دبائواور آٹے کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر روٹی کی نئی قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق 200 گرام وزن کی روٹی کا نیا نرخ 30 روپے فائنل کر دیا گیا ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن آئندہ ہفتے جاری کئے جانے کا امکان ہے۔ اس صورتحال میں جبکہ آٹا بحران سنگین صورت اختیار کرگیا عوام زندگہ درگور ہونے لگے ہیں، جن کی آمدن وہی پرانی سطح کی ہے جبکہ بنیادی ضروریات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔
یاد رہے شہر میں اس وقت روٹی کا وزن 80 گرام سے بھی کم ہو چکا ہے جبکہ قیمت 20 روپے سے بڑھ کر 30 روپے تک پہنچ گئی ہے، دوسری جانب ڈبل روٹی 40 سے 60 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔ شہریوں نے شکایت کی ہے کہ نانبائی من مانی کر کے قیمت اور وزن دونوں میں کمی بیشی کر رہے ہیں۔

نانبائیوں کی دھمکی

اطلاعات کے مطابق نانبائیوں کے ایک گروپ نے مجوزہ نرخوں کے خلاف ہڑتال کی دھمکی دی ہے تاہم دوسرے گروپس نے اس سے لاتعلقی ظاہر کرتے ہوئے حکومتی فیصلے کو تسلیم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے،

محکمہ خوراک کی وضاحت

محکمہ خوراک کے مطابق صوبے میں آٹے کی فی بوری قیمت 9 ہزار روپے تک جا پہنچی ہے جس کے باعث روٹی کے نرخ بڑھانے ناگزیر ہو گئے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ 200 گرام وزن مقرر کرنے سے معیار کو یقینی بنایا جائے گا اور نانبائیوں کی من مانی روکنے کی کوشش ہوگی۔

Publisher 

Recent Posts

دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا اہم ملزم گرفتار

دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا…

24 hours ago

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…

2 days ago

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…

2 days ago

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

2 days ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

4 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

5 days ago