For the first time, a Pakistani team successfully completed the Phagram Pass to Goleen trek.
چترال: خیبرپختونخوا حکومت کے تعاون سے پاکستانی مرد و خواتین ٹریکرز پر مشتمل ایک ٹیم نے پہلی مرتبہ اپر چترال کے پھاگرام پاس سے لوئر چترال کی وادی گولین تک دشوار گزار ٹریک کامیابی سے مکمل کر لیا۔ اس تاریخی مہم کے دوران ٹیم نے 5,050 میٹر بلند چوٹی سر کی، جبکہ آسٹریا کے کوہ پیما جارج کرونبرگر کی 1975 کی یادگار تختی بھی دوبارہ دریافت کی۔
یہ مہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے سیاحت و ثقافت ملک عدیل اقبال کی ہدایات پر خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے زیر اہتمام ایڈونچر ٹورازم کے فروغ کے لیے منعقد کی گئی۔
پھاگرام پاس ہندوکش کے دشوار گزار پہاڑی راستوں میں شمار ہوتا ہے، جو اپر چترال کی وادی لاسپور کو لوئر چترال کی وادی گولین سے ملاتا ہے۔ ٹریک کے دوران ٹیم نے برفانی گلیشیئرز، کھڑی ڈھلوانوں، پتھریلے راستوں اور برفانی تودوں کے خطرات کا سامنا کرتے ہوئے تقریباً ایک ہزار میٹر بلند چڑھائی اور 1,100 میٹر دشوار گزار اترائی مکمل کی۔
مہم کے دوران ٹیم نے آسٹریا کے کوہ پیما جارج کرونبرگر کی یادگار تختی بھی دوبارہ دریافت کی، جو 31 جولائی 1975 کو انہی پہاڑوں میں جان کی بازی ہار گئے تھے۔ اس دریافت کو ہندوکش میں ابتدائی کوہ پیماؤں کی قربانیوں اور ان تاریخی راستوں کی اہمیت کی یادگار قرار دیا جا رہا ہے۔
چوٹی سر کرنے والی ٹیم میں کامران خان (سب سے پہلے چوٹی پر پہنچنے والے)، مہروش اختر، ثمر خان، نعمان خان، نورالرحمان، ذوہیب خان، عمر خطاب شیرانی، سونیا بابر، آمنہ شبیر اور مدیحہ سید شامل تھے۔
خصوصی طور پر مہروش اختر، سمیل روز اور مدھو شالا اختر چترال سے تعلق رکھنے والی پہلی تین بہنیں بن گئیں جنہوں نے پھاگرام پاس کی چوٹی سر کی۔ اس کامیابی کو ایڈونچر ٹورازم اور کوہ پیمائی میں مقامی خواتین کے بڑھتے ہوئے کردار کی اہم مثال قرار دیا جا رہا ہے۔
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…