Categories: Latest News

سیری کو بھول جائیں اب سارہ سے ملیے

سعودی عرب کی پہلا فعال روبوٹ جو مقامی لہجے میں بات کر سکتی ہے

سارہ سے ملیے؛ یہ سعودی عرب کا پہلا روبوٹ ہے جو مقامی لہجے میں بات چیت کرسکتا ہے، رقص کرسکتا ہے اور سوالات کا جواب دے سکتا ہے۔

سرکاری خبر رساں سعودی پریس ایجنسی نے منگل کو ایک رپورٹ میں بتایا کہ سارہ، ریاض میں لیپ 2023 کانفرنس کے ڈیجیٹل پویلین میں آنے والوں کا خیرمقدم کر رہی ہے۔

اس روبوٹ میں موجود ایک کیمرہ مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے سامنے کھڑے لوگوں کو پہچانتا ہے۔

“ہیلو سارہ” سے مخاطب کیے جانے پر روبوٹ آپ سے بات چیت کرنے پر آمادہ ہو جائے گا۔

سارہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے تربیت یافتہ ماڈل ہے جو سعودی مملکت میں پائی جانے والی مختلف بولیوں کو پہچانتی ہے، فقروں کا تجزیہ کرتی ہے ، مفہوم کو سمجھتی ہے، پھر مناسب جواب دیتی ہے۔

سارہ اس سال کے لیپ ایونٹ کا اہم حصہ ہے۔ یہ ایک بڑی ٹیکنالوجی کانفرنس کا دوسرا ایڈیشن ہے جو گذشتہ سال ریاض میں شروع کی گئی، جس میں اسنیپ، آرامکو، اور زوم سمیت متعدد کمپنیوں کے نمائندے اپنی ایجادات کی نمائش کرتے ہیں۔

لیپ کانفرنس کا آغاز کلاؤڈ کمپیوٹنگ سروس اوریکل کی جانب سے سعودی عرب میں 1.5 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان کے ساتھ ہوا تھا۔

لیپ کانفرنس پیر 6 فروری سے جمعرات 9 فروری تک ریاض فرنٹ ایکسپو سینٹر میں منعقد ہو رہی ہے۔

اس میں 50 ممالک کے 720 سے زیادہ اسپیکر شامل ہوں گے۔ دیگر نمائش کنندگان میں گوگل ، نیوم، ماسٹرکارڈ ، ایرکسن، اور ہانگ کانگ کے خصوصی انتظامی علاقے کے چیف ایگزیکٹو جان لی شامل ہیں۔

مجموعی طور پر 100,000 سے زیادہ لوگوں کی کانفرنس میں شرکت متوقع ہے، جس کا اہتمام مملکت کی وزارت برائے مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے “تحلف” کے ساتھ مل کر کیا ہے۔

via: Al Arabiya Urdu

Recent Posts

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

8 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

1 day ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

2 days ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

2 days ago