Categories: Latest News

دبئی ایکسپو،سیاحت میں سرمایہ کاری کیلئے چار مفاہمتی یاداشت پر دستخط

دبئی: 11 جنوری 2022 (پ ر) سیکرٹری محکمہ سیاحت، ثقافت، کھیل، آثارقدیمہ، میوزیم و امورنوجوانان خیبرپختونخواعامر سلطان ترین نے کہاہے کہ سرمایہ کاروں کیلئے خیبرپختونخوا میں سیاحت کے شعبے میں مواقع موجود ہیں۔دبئی سیاحتی کانفرنس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بین الاقوامی اور دبئی میں موجود سرمایہ کاروں کو پراجیکٹس پیش کئے ہیں اور آج بہت ہی کامیاب کانفرنس رہی۔

خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کیلئے ماحول دوستانہ ہے۔ چار مختلف پراجیکٹس پر مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے ہیں جبکہ اس کے علاوہ سات سے آٹھ مختلف سرمایہ کاروں نے بھی اپنی دلچسپی پیش کی ہے جیسے ہم مزید 16 جنوری کو خیبرپختونخوا سرمایہ کاری کانفرنس میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرینگے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے دبئی ایکسپو میں منعقدہ سیاحتی ہفتے کے پہلے روز ٹوورازم سرمایہ کانفرنس کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کیپٹن (ر) کامران احمد آفریدی،ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان رضوان طارق، سی ای او خیبرپختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ حسان داؤد بٹ، پاکستان بزنس کونسل کے صدر سید قیصرانیس، پختونخوا بزنس اینڈ ویلفیئر کے صدر زبیر خان، پراجیکٹ ڈائریکٹر ورلڈ بینک پراجیکٹ کائیٹ توصیف خالد، ڈائریکٹر آرکیالوجی خیبرپختونخوا ڈاکٹر عبدالصمد، الماسا گروپ، سمارا گروپ آف کمپنیز، جنت اینڈ آر جے گروپ آف دبئی، مزایا گروپ سمیت مختلف سرمایہ کاری فرمز شریک تھیں۔

سیکرٹری محکمہ سیاحت عامر سلطان لطیف نے کانفرنس میں موجود شرکاء کو صوبہ خیبرپختونخوا میں سیاحت، ثقافت، آثارقدیمہ اور انٹیگریٹڈ ٹورازم زونز سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہاکہ انٹیگریٹڈ ٹورازم زونز میں سرمایہ کاروں کو ون ونڈو سہولیات فراہم کی جائے گی جس میں زمین حکومت فراہم کریگی جبکہ حکومت کا اصل وژن پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت صوبے میں سرمایہ کاری کرنا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کیپٹن (ر) کامران احمد آفریدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ون ونڈوآپریشن خیبرپختونخوا کلچر اینڈٹورازم اتھارٹی کے زیر نگرانی بنایا گیاہے اور اسے خیبرپختونخوا حکومت نے حقیقی معنوں میں لاگو کیاہے جس میں سرمایہ کاروں کو خیبرپختونخوا میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے دوران کسی دوسرے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ زمین، جنگلات، بجلی و گیس کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ہماری کوشش ہے کہ ایکو ٹوورازم کے تحت سرسبز ماحول میں سیاحوں کو بہترین انفراسٹرکچر فراہم کرنا ہے۔ کانفرنس میں سمارا گروپ نے انٹیگریٹڈ ٹورازم زون منکیال سوات، الماسا گروپ نے انٹیگریٹڈ ٹورازم زون ٹھنڈیانی ایبٹ آباد، جنت گروپ نے ہنڈ صوابی میں واٹر تھیم پارک، مزایا گروپ(ای جی آئی)نے انٹیگریٹڈ ٹورازم زون گنول وادی مانسہرہ میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے مفاہمتی خطوط پر دستخط کئے۔ ان کی باقاعدہ مفاہمتی یاداشت پر دستخط 16 جنوری کو خیبرپختونخوا سرمایہ کاری کانفرنس میں کیا جائے گا۔

سی ای او خیبرپختونخوا بورڈآف انویسٹمنٹ حسان داؤد بٹ نے کہاکہ آثارقدیمہ کا ٹریل ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹر عبدالصمد نے بہترین انداز میں پیش کیا۔ صوبہ خیبرپختونخوا میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کا بہترین موقع ہے جہاں سرمایہ کاری کرکے بہترین آمدن حاصل کی جاسکتی ہے۔ ہم نے وہ پراجیکٹس پیش کئے جن کی فزیبلٹی سٹڈی مکمل تھی اوریہ سرمایہ کاری کیلئے تیار پراجیکٹس ہیں۔

تقریب میں پاکستان بزنس کونسل کے صدر سید قیصرانیس نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں گزشتہ کئی سالوں سے پشاور میں کاروبار کرتا آیا ہوں تاہم ابھی تک کسی بھی خیبرپختونخوا کی سیاحت، ثقافت، آثارقدیمہ کو ایسے بہترین انداز میں پیش نہیں کیا جس میں تمام مقامات کی ویڈیو ڈاکومنٹریز، فزیبلٹی رپورٹ اور بہت کچھ تفصیل کیساتھ شیئر کیا گیا ہے۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ اس کے دور رس نتائج سامنے آئے گے اور خیبرپختونخوا میں کثیر تعداد میں سرمایہ کار انویسٹمنٹ کرینگے۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

1 day ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

2 days ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

2 days ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 days ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

3 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

3 days ago