Categories: Latest News

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی غیر معینہ مدت کی ہڑتال شروع

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی غیر معینہ مدت کی ہڑتال شروع

لاہور: آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے ہفتہ سے غیر معینہ مدت کے لیے ملک گیر ہڑتال شروع کر دی ہے۔ صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان نے ہڑتال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے ٹرانسپورٹ اتحاد کو پیر کے روز مذاکرات کے لیے طلب کر لیا ہے۔

ملک شہزاد اعوان کے مطابق حکومت سے ملاقات کے لیے ٹرانسپورٹ اتحاد کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ اجلاس اور آئندہ کے لائحہ عمل کے اعلان تک ہڑتال جاری رہے گی۔

انہوں نے بتایا کہ گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد اور حکام کے درمیان کمشنر آفس میں ہونے والے مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکے، جس کے بعد ہڑتال کا فیصلہ کیا گیا۔

ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ بنیادوں پر تعین اور ٹرانسپورٹ سیکٹر پر 7 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ ان کے اہم مطالبات میں شامل ہے۔

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹر اونرز ایسوسی ایشن کے صدر اویس چوہدری نے مطالبہ کیا کہ 10 ویلر گاڑیوں کو 35 ٹن وزن لے جانے کی اجازت دی جائے، ڈیزل کی قیمتوں اور ٹول ٹیکس میں فوری ریلیف فراہم کیا جائے، جبکہ ناجائز چالان، بھاری جرمانوں اور گاڑیاں ضبط کرنے سے متعلق قوانین میں بھی تبدیلی کی جائے۔

انہوں نے ود ہولڈنگ ٹیکس میں کمی اور ڈرائیورز کو ہیوی ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

ہڑتال کے باعث لاہور میں گڈز ٹرانسپورٹ اور منی مزدا ٹرانسپورٹ کی سروسز بند ہو گئی ہیں۔ گڈز ٹرانسپورٹ اڈوں تک محدود ہو گئی جبکہ گاڑیوں کی روانگی بھی روک دی گئی ہے۔

دوسری جانب آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے بھی گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ وائس چیئرمین نعمان علی بٹ نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹرز کا موقف درست ہے اور روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی ناقابل قبول ہے۔

Publisher 

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

2 hours ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

13 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

20 hours ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

22 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago