Categories: Latest News

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنےکا فیصلہ، بجلی کی قیمت کم کی جائیگی

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنےکا فیصلہ، بجلی کی قیمت کم کی جائیگی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار  رکھتے ہوئے اس کا مالی فائدہ بجلی کی قیمتوں میں عوام کو منتقل کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیےکے مطابق حکومت بجلی کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو   ریلیف  دینےکی تیاری کر رہی ہے، بجلی کےنرخوں میں کمی سے متعلق پیکج کا اعلان آئندہ  چندہفتوں میں کیا جائےگا، مجوزہ ریلیف سےمتعلق وزیراعظم جلد قوم کو آگاہ کریں گے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ  بجلی کے نرخوں میں کمی سے متعلق جامع  اور مؤثرحکمت عملی کے تحت  پیکج تیار کیا جا رہا ہے، حکومت سنبھالتے ہی عوامی ریلیف کو ترجیح دینے کا عہد کیا تھا۔

خیال رہےکہ ذرائع نے بتایا تھا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث عوام کو پیٹرولیم مصنوعات پر بڑا ریلیف مل سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 10روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ تاہم حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار  رکھنےکا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق آئندہ 15 روز کے لیے  پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

یاد رہےکہ  یکم مارچ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کی گئی تھی۔

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 50 پیسے کمی کا اعلان کیا گیا  تھا جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 255 روپے 63 پیسے ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 31 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قمیت 258 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہے۔

Publisher 

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

1 day ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

1 day ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

2 days ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 days ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

3 days ago