Governor's announcement to donate 10 lakh rupees for the treatment of children
کسوٹی ڈیجیٹل: گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہاہے کہ ترقی کا پہلا زینہ تعلیم سے شروع ہوتا ہے،آج تعلیمی اداروں میں بچوں کی کردارسازی پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے،اسکولوں سمیت تمام تعلیمی اداروں میں اخلاقیات کا درس بھی لازمی ہونا چاہئے۔ اساتذہ کو دیکھنا چاہئے کہ انکے طلباء وطالبات میں اخلاقیات و اقدار کا کیا لیول ہے۔گورنرنے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ چند سالوں سے ہمارے معاشرے سے شائستگی، اقدار اور روایات کا خاتمہ ہوا ہے، ہماری روایات ہی ہمارے لئے رول ماڈل ہیں اور نوجوانوں اور عوام پر زور دیا کہ وہ شائستگی اور اقدار کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔ان خیالات کا اظہارگورنرنے شہید احمد الٰہی اسکول گلبہار کے دورہ کے دوران خیبر آئی فاونڈیشن کے زیر اہتمام صوبہ کے سرکاری اسکولوں کے بچوں کیلئے موبائل اسکول اسکریننگ کی تقریب سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔گورنرنے اس موقع پرسرکاری سکولوں میں خیبر آئی فاونڈیشن کے موبائل اسکریننگ منصوبہ کا افتتاح کیا۔خیبر آئی فاونڈیشن کے زیر اہتمام سرکاری اسکولوں میں زیرتعلیم بچوں کی بصارت کا مفت چیک اپ، مفت ادویات اور نظر کی عینکیں فراہم کی جائیں گی۔گورنر نے اسکول میں مختلف کلاس رومز کا بھی معائنہ کیا اور زیر تعلیم بچوں کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔گورنر نے خیبر آئی فاونڈیشن کے زیر اہتمام بچوں کی بصارت چیک کرنے والے آلات کا بھی معائنہ کیا اور طبی عملہ سے بھی ملاقات کی۔تقریب میں نگران صوبائی وزراء عدنان جلیل، رحمت سلام خٹک، فضل الٰہی، چیئرمین خیبر آئی فاونڈیشن محمد غیور سیٹھی، لائف پیٹرن ڈاکٹر محمد داؤد خان، ڈائریکٹر ایجوکیشن، عبدالجلیل جان، لقمان شاہ اور یاورنصیر سمیت دیگرمعززین شہر بھی شریک تھے۔ تقریب سے مشیر تعلیم رحمت سلام خٹک، چیئرمین خیبر آئی فاونڈیشن محمد غیور سیٹھی، لائف پیٹرن ڈاکٹر محمد داؤد خان نے خطاب کیا اور سرکاری اسکولوں میں بچوں کی بصارت کی دیکھ بھال کیلئے مشترکہ اقدامات سے متعلق شرکاء تقریب کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر گورنر نے سرکاری اسکولوں میں بچوں کی بصارت کے مفت چیک اپ، مفت ادویات، عینکیں فراہم کرنے کے خیبر آئی فاونڈیشن کے اقدام کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں غریب بچے زیرتعلیم ہوتے ہیں اوراُن بچوں کا مفت آنکھوں کا چیک اپ بہترین اقدام ہے
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…