Heatstroke and illnesses increase to dangerous levels due to extreme heat in Khyber Pakhtunkhwa, rush to hospitals increases
پشاورلائیو: خیبر پختونخوا میں جاری شدید گرمی کی لہر عوام کے لیے خطرناک صورت اختیار کر گئی ہے، جس کے باعث مختلف موسمی بیماریوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق ہیٹ اسٹروک، ڈی ہائیڈریشن اور دیگر گرمی سے متعلق امراض کے باعث صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں روزانہ درجنوں مریض لائے جا رہے ہیں۔
متاثرہ افراد میں زیادہ تر بچے اور بزرگ شہری شامل ہیں۔ پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں اور کوہاٹ سمیت کئی اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے کہیں زیادہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ پشاور میں گزشتہ ہفتے سے ہیٹ اسٹروک کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں او آر ایس اور ڈرپس کی قلت کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔
محکمہ صحت نے ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے ماہرین صحت کو عوام میں احتیاطی تدابیر پھیلانے کی ہدایت کر دی ہے۔ ان ہدایات کے مطابق شہری دوپہر 11 بجے سے شام 4 بجے تک دھوپ سے بچیں، روزانہ کم از کم 3 سے 4 لیٹر پانی پئیں، کولا مشروبات اور چائے سے پرہیز کریں، ہلکے رنگ کے ڈھیلے کپڑے پہنیں اور سر کو ڈھانپ کر رکھیں۔
ماہرین نے والدین اور بزرگوں پر خاص توجہ دینے کی تلقین کی ہے کیونکہ یہ افراد گرمی سے جلد متاثر ہو سکتے ہیں۔ محکمہ صحت نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو فوری طور پر عوامی آگاہی مہم چلانے اور سرکاری ہسپتالوں میں ہیٹ ویو کے لیے خصوصی وارڈز قائم کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ پانچ دنوں تک مزید شدید گرمی کی پیش گوئی کی ہے، جس کے پیش نظر محکمہ صحت کی جانب سے یہ اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ عوام کو ممکنہ نقصانات سے بچایا جا سکے۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…