Historic project of 360 km Peshawar-Dera Ismail Khan highway announced
پشاور: 360 کلومیٹر طویل پشاور تا ڈیرہ اسماعیل خان شاہراہ کا منصوبے کا اعلان ، نجی اداروں سے دلچسپی کی درخواست طلب کر لی گئیں۔
ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا ہائی ویز اتھارٹی نے صوبے کے جنوبی اضلاع کو بڑے شہری مراکز سے ملانے کے لیے پشاور تا ڈیرہ اسماعیل خان 360 کلومیٹر طویل شاہراہ کے منصوبے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے لیے ملکی و غیر ملکی نجی اداروں سے دلچسپی کی درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔
ادارے کے مطابق یہ منصوبہ عوامی و نجی شراکت داری کے تحت بلٹ ، اون آپریٹ یعنی تعمیر کریں، چلائیں اور منتقل کریں، کی بنیاد پر مکمل کیا جائے گا۔ منصوبے کا مقصد جنوبی اضلاع میں سفری سہولتوں کو بہتر بنانا، تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ کرنا اور پشاور کو ڈیرہ اسماعیل خان سے جدید شاہراہ کے ذریعے منسلک کرنا ہے۔
منصوبہ 8 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے
منصوبے کو 8 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں پشاور تا درہ آدم خیل 45 کلومیٹر، درہ آدم خیل تا کوہاٹ 18 کلومیٹر، کوہاٹ تا ہنگو 57 کلومیٹر، ہنگو تا بانڈہ داؤد شاہ 36 کلومیٹر، بانڈہ داؤد شاہ تا سور ڈاگ 35 کلومیٹر، سور ڈاگ تا بنوں 35 کلومیٹر، بنوں تا یارک 94 کلومیٹر اور یارک تا ڈیرہ اسماعیل خان 40 کلومیٹر شامل ہیں۔
جدید دوہری سرنگیں بھی تعمیر کی جائیں گی
حکام کے مطابق بعض حصوں میں جدید دوہری سرنگیں بھی تعمیر کی جائیں گی، جن میں درہ آدم خیل تا کوہاٹ حصے میں 5.62 کلومیٹر جبکہ بانڈہ داؤد شاہ تا سر ڈاگ حصے میں 1.42 کلومیٹر طویل سرنگ شامل ہے، یہ شاہراہ M-1 موٹروے سے منسلک ہوگی جبکہ اس کا زیادہ تر حصہ انڈس شاہراہ N-55 کے مشرقی اور مغربی اطراف تعمیر کیا جائے گا۔
ادارے کے مطابق دلچسپی رکھنے والی کمپنیاں، مشترکہ منصوبے اور اشتراکی گرو ابتدائی اہلیت کی دستاویزات حاصل کر سکیں گے، ادارے کا کہنا ہے کہ صرف ابتدائی طور پر منتخب اداروں کو تفصیلی دستاویزات جاری کی جائیں گی، جن میں منصوبے کی مکمل شرائط، رعایتی معاہدہ اور فنی تفصیلات شامل ہوں گی۔
منتخب ادارہ منصوبے کی مالی ذمہ داری، تعمیر، چلانے، دیکھ بھال اور مقررہ مدت مکمل ہونے پر شاہراہ ادارے کے حوالے کرنے کا پابند ہوگا، جبکہ حکومت خیبر پختونخوا منصوبے کے لیے زمین مفت فراہم کرے گی۔
دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا…
خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…
پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…