Categories: Latest News

پشاور: بجلی چوری، مردان، خیبر اور بنوں میں سیکڑوں کنڈے ہٹادیے گئے، 50 لاکھ کے جرمانے

 پشاور ویب ڈیسک : وزیر اعظم اور وزیر توانائی کی ہدایات پر بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، پیسکو نے بھی بجلی چوروں کے خلاف دائرہ تنگ کر دیا۔

ترجمان پیسکو کے مطابق پشاور، مردان، خیبر اور بنوں سمیت دیگر علاقوں میں سیکڑوں کنڈے ہٹادیے گئے، خیبرپختونخوا میں اب تک 400 سے زائد کنڈے ہٹائے جا چکے ہیں جن پر بجلی چوری کی مد میں 50 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

پیسکو کے مطابق 200 سے زائد بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لیے درخواست جمع کرائی جاچکی ہے، متعدد بجلی چوروں کو موقع پر گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

ترجمان پیسکو نے مزید بتایا ہے کہ بجلی چوروں کی مزاحمت کے باوجود پیسکو کی جانب سے آپریشن جاری ہے، ضلعی انتظامیہ کی طرف سے پیسکو ٹاسک فورسز کو سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے، پیسکو صارفین بجلی چوری کی اطلاع 118پر کال کر کے دے سکتے ہیں۔

via: Express News

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…

14 hours ago

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…

21 hours ago

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

1 day ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

3 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

4 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

5 days ago