Categories: Latest News

غیرقانونی رکشوں، چنگ چی اور ٹیکسیوں کی بھرمار، پشاور کا ٹریفک نظام درہم برہم

غیرقانونی رکشوں، چنگ چی اور ٹیکسیوں کی بھرمار، پشاور کا ٹریفک نظام درہم برہم

ویب ڈیسک: غیرقانونی رکشوں، چنگ چی اور ٹیکسیوں کی بھرمار، پشاور کا ٹریفک نظام تباہ ہو کر رہ گیا ہے۔
پشاورجو کبھی اپنے تاریخی ورثے، خوبصورتی اور منظم شہری زندگی کیلئے مشہور تھا آج غیر قانونی رکشوں، چنگ چی اور ٹیکسیوں کی بھرمار کی وجہ سے افراتفری کا شکار ہو چکا ہے، متعلقہ حکام کی عدم توجہی اور ناقص منصوبہ بندی کے باعث شہر کی سڑکیں پارکنگ اور اپنی من مانی کرنے والوں کا مرکز بن گئی ہیں۔
یہ صورتحال نہ صرف شہریوں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کر رہی ہے، بلکہ شہر کے حسن اور نظم کو بھی تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔ پشاور کی سڑکوں پر غیر قانونی رکشوں اور چنگ چیوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، یہ رکشے اور چنگ چیاں نہ صرف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں بلکہ شہر کے مرکزی راستوں پر بے جا قبضہ کر کے ٹریفک جام کا سبب بن رہے ہیں۔
اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ ان غیر قانونی رکشوں کے ڈرائیورز کو کسی قسم کی پابندی کا سامنا نہیں، جس کی وجہ سے وہ سڑکوں پر اپنی من مانی کرتے ہیں، چنگ چی ڈرائیورز کی بے قاعدہ ڈرائیونگ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث روزانہ حادثات رونما ہو رہے ہیں۔
شہر کی مرکزی سڑکوں پر پارکنگ کا بحران بھی سنگین صورت اختیار کر چکا ہے دکانداروں اور شہریوں کی جانب سے سڑکوں پر گاڑیاں کھڑی کرنے کا رجحان بڑھ گیا ہے، جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔ یاد رہے غیرقانونی رکشوں، چنگ چی اور ٹیکسیوں کی بھرمار، پشاور کا ٹریفک نظام تباہ ہو کر رہ گیا ہے۔

Publisher

Recent Posts

دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا اہم ملزم گرفتار

دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا…

22 hours ago

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…

2 days ago

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…

2 days ago

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

2 days ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

4 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

5 days ago