Categories: Latest News

پشاور’غیر قانونی رکشوں کی تعداد ساڑھے 3 لاکھ سے تجاوز

ویب ڈیسک – مشرق نیوز :پشاور میں غیر قانونی رکشوں کی تعداد ساڑھے تین لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اس وقت چارسدہ ، سوات ،مردان ، نوشہرہ اور لاہور سمیت صوبہ کے مختلف اضلاع میں رجسٹرڈ غیر قانونی رکشوں کے باعث شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے بتا یا جارہا ہے کہ ساڑھے تین لاکھ سے زائد غیر قانونی رکشوں میں صرف30 ہزار کے قریب رکشوں کے رجسٹریشن اور پرمٹ موجود ہیں جبکہ شہر کے مختلف مقامات پر ایک ہی نمبر پر کئی رکشے چلنے کی بھی شکایات ہیں واضح رہے کہ بے روز گاری میں اضافہ کے باعث رکشوں کی خریداری میں اضافہ ہورہا ہے
چونکہ نئے رکشوں پر پابندی ہے اس لئے لوگ دوسرے اضلاع میں رجسٹرڈ رکشوں کو خرید کر پشاور لا رہے ہیں جس کی وجہ سے غیر قانونی رکشوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اس سلسلے میں کسی قسم کی روک ٹوک نہ ہونے کی وجہ سے دوسرے اضلاع سے سینکڑوں کی تعداد میں رکشے روزانہ کی بنیاد پر پشاور میں منتقل کئے جارہے ہیں جس سے پشاور کے شاہراہوں پر ہر جانب رکشے نظر آ رہے ہیں اور غیر قانونی رکشوں کے باعث شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے اس صورتحال میں رش کے ساتھ ساتھ پیدل چلنے والے لوگوں کا سڑک پر چلنا بھی محال ہوگیا ہے ۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…

14 hours ago

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…

21 hours ago

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

1 day ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

3 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

4 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

5 days ago