Categories: Latest News

لنڈی کوتل میں علاقہ مکینوں کا انتخابات سے قبل پانی دو ووٹ لو مہم

 ایڈیٹر ٹی این این: ضلع خیبر لنڈی کوتل کے علاقہ مکینوں نے کہا ہے کہ جب تک انکے علاقے کا پانی و بجلی کا مسئلہ حل نہیں ہوتا تب تک نوجوانوں کو ووٹ سے بائیکاٹ کی ترغیب دینگے۔ اس سلسلے میں لنڈی کوتل کم شلمان میں پانی دو ووٹ لو مہم کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں سماجی کارکن اخترعلی شینواری، حاجی الیاس شینواری، منظور شینواری، شریف اللہ شینواری، حاضر حسین آفریدی، افاق شلمانی، وقاص شلمانی نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پانی دو ووٹ لو مہم کو اٹھ تاریخ تک تیز کرینگے۔ نوجوان طبقہ اب بیدار ہوچکا ہے ہم وعدوں پہ یقین نہیں رکھتے عملی کام پہ یقین رکھتے ہیں اس لیے ووٹ سے پہلے کام کرنا ہوگا۔

یہ مہم لنڈی کوتل مسائل کمیٹی کی جانب سے شروع کی گئی ہے۔ کمیٹی کے اراکین کا کہنا ہے کہ لنڈی کوتل میں پانی کا مسئلہ بہت زیادہ ہے۔ حکام نے انکے ساتھ وعدے کئے مگر ابھی تک انکا پانی کا مسئلہ حل نہ کیا جاسکا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس بار وہ خالی وعدوں سے ماننے والے نہیں ہے جو کوئی بھی انکا پانی کا مسئلہ حل کرے گا ووٹ اسی کو دیا جائے گا۔

Recent Posts

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…

5 hours ago

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

1 day ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

2 days ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

2 days ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 days ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

3 days ago