Khyber Pakhtunkhwa: All the tourists trapped in the flood were evacuated safely
ویب ڈیسک – پشاور: خیبرپختونخوا میں سیلاب کے باعث پھنسے سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ مشیر سیاحت زاہد چن زیب اور ڈی جی ٹورازم اتھارٹی تاشفین حیدر کی خصوصی ہدایات پر انتظامیہ اور ٹورازم پولیس نے یہ کامیاب ریسکیو آپریشن مکمل کیا۔
ڈی جی ٹورازم اتھارٹی تاشفین حیدر نے بتایا کہ کمراٹ میں پھنسے ہوئے سیاحوں کو ٹورازم پولیس اور انتظامیہ کی مدد سے بٹگوئی کے ذریعے کالام روانہ کیا گیا۔ جن سیاحوں نے اپنی ٹرانسپورٹ کے ذریعے سفر کیا تھا، انہیں مفت رہائش فراہم کی گئی۔
اسی طرح، ناران میں مہانڈری پل پر پھنسے ہوئے سیاحوں کو بھی بحفاظت واپس پہنچا دیا گیا۔ تاشفین حیدر نے مزید بتایا کہ سیاحوں کو پانچ دن قبل موسم کی خرابی کے متعلق ایڈوائزری جاری کی گئی تھی۔
سیاحوں نے ایمرجنسی کی صورت میں ٹورازم ہیلپ لائن 1422 اور ٹورازم پولیس سے رابطہ کیا، جس کے نتیجے میں فوری مدد فراہم کی گئی۔ ڈی جی ٹورازم اتھارٹی کے مطابق، یہ ہیلپ لائن چوبیس گھنٹے فعال رہتی ہے تاکہ سیاحوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا سکے۔
مزید برآں، ناران سے جھیل سیف الملوک تک جلد ہی چیئر لفٹ کا کام شروع کیا جائے گا تاکہ سیاحوں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…