Categories: Latest News

خیبر پختونخوا، نسوار کی قیمت میں اضافے کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان

اردو نیوز: صوبہ خیبر پختونخوا میں بنوں، لکی مروت، وانا اور جنوبی اضلاع میں تمباکو ڈیلروں کے ساتھ معاہدے کے بعد نسوار کی قیمت 20 روپے سے بڑھا کر 30 روپے دی گئی ہے۔

مہنگائی کی وجہ سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے بعد خیبر پختونخوا میں اب نسوار کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ مقامی ڈیلروں نے تمباکو پر ٹیکس لگنے کے بعد حکومت سے قیمتوں پر نظرثانی کی اپیل کی جس پر انتظامیہ نے قیمت بڑھانے کی تجویز مسترد کر دی۔

انتظامیہ کے ساتھ متعدد بار مذاکرات کی ناکامی کے بعد تمباکو ڈیلروں اور نسواروں فروشوں نے آپس میں ایک معاہدہ کیا جس کے تحت نسوار کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کر کے 20 روپے کی پوڑی 30 روپے کی کر دی گئی۔

معاہدے پر ضلع بنوں، لکی مروت، ٹانک، وانا، میرعلی، کوہاٹ اور جنوبی اضلاع کے دیگر بازاروں کے نسوار فروشوں نے دستخط کیے۔

بنوں کے نسوار فروش مکمل شاہ نے اردو نیوز کو بتایا کہ مہنگائی کی شرح بڑھ رہی ہے اور نسوار کی وہی پرانی قیمت چل رہی ہے حالانکہ تمباکو پر ٹیکس کی وجہ سے ہمیں فائدے کی بجائے نقصان ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیمیکل کا ریٹ اور بجلی کی قیمت بھی بڑھ چکی ہے۔

’مزدورں کو جو پہلے دیہاڑی دیا کرتے تھے اب اس سے زیادہ دینی پڑ رہی ہے اب یا نسوار کا وزن کم کرنا تھا یا اس کی قیمت بڑھانی تھی۔ ہم نقصان کے لیے تو کاروبار نہیں کرتے ہیں۔ انتظامیہ کو کچھ تو سوچنا چاہیے آخر یہ بھی ایک کاروبار ہے، تاجروں سے مل کر یہ مسئلہ حل کرنا چاہیے۔‘

مکمل شاہ نے مزید کہا کہ بازار میں 20 روپے کی پوڑی بھی دستیاب ہے لیکن اس کا وزن کم کر دیا گیا ہے۔

تاجروں نے معاہدے کے بعد نیا نرخ نامہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق فی کلو نسوار 350 روپے، آدھا کلو 180 روپے اور پاؤ 90 روپے میں دستیاب ہو گی۔

دوسری جانب انجمن تاجران بنوں کے رہنما بنگش صاحب نے نسوار کی نئی قیمت کو مسترد کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ میں نسوار کی قیمت کے خلاف رٹ دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے درخواست کی کہ نسوار کی خود ساختہ قیمت بڑھانے والے دکان داروں کو سیل کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگ پہلے ہی مہنگائی سے پریشان ہیں، اب ان کو نسوار کی قیمت بھی زیادہ دینی پڑے گی۔

واضح رہے کہ آخری دفعہ نسوار کی قیمت اکتوبر 2021 میں بڑھا کر 20 روپے فی پوڑی کی گئی تھی۔

Recent Posts

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

28 seconds ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

16 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago