Torkham border closed for ninth day, loss of billions to national treasury
ویب ڈیسک (آج نیوز); خیبرپختونخوا اسمبلی نے افغان تجارت سے متعلق ایک اہم قرارداد منظور کر لی ہے، جسے عوامی نیشنل پارٹی کے رکن اسمبلی ارباب عثمان نے پیش کیا۔
قرارداد میں واضح کیا گیا کہ افغانستان کے ساتھ تجارت دونوں ممالک کے لیے نہایت اہم ہے اور اس کے کئی معاشی فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔ موجودہ رکاوٹوں کی وجہ سے دونوں ممالک کو اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے، جو ایک سنگین مسئلہ ہے۔
اس کے علاوہ، قرارداد میں یہ بھی کہا گیا کہ خیبرپختونخوا سرحد پار تجارت کا ایک مرکزی راستہ ہے، لہذا تجارتی نظام کو بہتر بنانا بہت ضروری ہے۔ اگر اس تجارت کو مزید وسعت دی جائے تو خیبرپختونخوا کی دوسرے ممالک تک رسائی میں آسانی پیدا ہو سکتی ہے۔
مزید برآں، قرارداد میں یہ بھی تجویز دی گئی کہ اس کاروبار کی بحالی سے صوبے کا وفاق پر انحصار کم ہو جائے گا۔ اس سلسلے میں، حکومت پاکستان کو افغان حکومت کے ساتھ مل کر تجارت کی بحالی کے لیے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…