Categories: Latest News

خیبرپختونخوا ڈیجیٹل معیشت قانونی فریم ورک متعارف کروانے والا ملک کا پہلا صوبہ بن گیا

خیبرپختونخوا ڈیجیٹل معیشت قانونی فریم ورک متعارف کروانے والا ملک کا پہلا صوبہ بن گیا

 وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے ڈیجیٹل پیمنٹس ایکٹ 2025 کی منظوری دے دی، جو صوبے کو ڈیجیٹل معیشت کے لیے قانونی فریم ورک متعارف کرانے والا پہلا صوبہ بناتا ہے۔ بل کو کابینہ کی منظوری کے لیے بھی بھیجا جائے گا۔

وزیر اطلاعات سہیل آفریدی کے مطابق نئے قانون کے تحت حکومت، کاروبار اور سروس سیکٹرز میں کیو آر کوڈ کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگی لازمی ہوگی۔ رجسٹرڈ کاروباروں پر دو سال تک ڈیجیٹل پیمنٹس کے ذریعے کسی نئے سیلز ٹیکس کا اطلاق نہیں ہوگا۔ علاوہ ازیں، ڈیجیٹل ادائیگی پر اضافی چارجز لینا ممنوع ہوگا اور صارف کو انکار کرنے والا کاروبار قانون کی خلاف ورزی کرے گا۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز سے شفافیت، سہولت اور مالی تحفظ میں اضافہ ہوگا، اور بل مالی شمولیت، شفافیت اور معیشت کی جدید کاری کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ صارف اور کاروبار کے ڈیٹا کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عوامی سہولت کے لیے بازاروں میں پبلک وائی فائی اور دیگر ڈیجیٹل خدمات کے اقدامات کئے جائیں گے، جبکہ تعلیمی نصاب میں مالی اور ڈیجیٹل خواندگی کو شامل کیا جائے گا۔ ضلع سطح پر نفاذ اور آن بورڈنگ کے عمل کو آسان بنایا جائے گا۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا ملک میں کیش لیس معیشت کا ماڈل صوبہ بن کر وفاق اور دیگر صوبوں کے لیے رہنمائی فراہم کرے گا، اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ سے صوبے میں اقتصادی ترقی اور مالی شمولیت کے نئے دروازے کھلیں گے۔

Publisher 

Recent Posts

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

8 hours ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

2 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

3 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

5 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

5 days ago