Categories: Latest News

خیبرپختونخوا؛ نکاح ناموں میں بلڈ ٹیسٹ، چائلڈ میرج ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ

خیبرپختونخوا؛ نکاح ناموں میں بلڈ ٹیسٹ، چائلڈ میرج ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ
خیبرپختونخوا کی حکومت نے کم عمری میں ہونے والی شادیوں کی روک تھام کے لیے چائلڈ میرج ایکٹ اور نکاح ناموں میں بلڈٹیسٹ  لازمی قرار دینے کے قانون پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے اور پسماندہ علاقوں میں حاملہ خواتین کو خصوصی پیکج دینے کا فیصلہ کرلیا۔

ویب ڈیسک (روزنامہ آج): پشاور میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت پروونشل پاپولیشن ٹاسک فورس کا چوتھا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں متعلقہ حکام کو شادی سے پہلے بلڈ ٹیسٹ کے لیے مقامی سطح پر سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کی ہدایت کی گئی، محکمہ صحت کے تمام مراکز میں خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات اور سہولیات کی دستیابی کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس میں دوران زچگی خواتین کی شرح اموات میں کمی کے لیے مڈ وائفری کا شعبہ مستحکم کرنے کے لیے شراکت اداروں کے ساتھ مل کر اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی۔

خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق بڑے پیمانے پر آگاہی پھیلانے کی غرض سے کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبہ کے لیے سیمینارز منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کرلیاگیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی نہ صرف خیبر پختونخوا بلکہ پورے ملک کے لیے ایک چیلنج ہے، اس چیلنج سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے مربوط اور بروقت اقدامات کرنے ہوں گے۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…

15 hours ago

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…

22 hours ago

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

1 day ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

3 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

4 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

5 days ago