Khyber Pakhtunkhwa: Seven members of the same family fall ill after eating poisonous bread
ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے شہر مردان کے علاقے رستم میں ناشتہ کے دوران زہریلی روٹی کھانے سے ایک ہی خاندان کے سات افراد کی حالت غیر ہو گئی۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب گندم میں رکھی گئی زہریلی گولی آٹے میں شامل ہو گئی، جس کے بعد اس آٹے سے تیار کی گئی روٹی کھانے سے افراد کی طبیعت خراب ہو گئی۔
متاثرہ افراد میں تین مرد، تین خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔ متاثرین کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ریسکیو موبائل وینز کے ذریعے مردان میڈیکل کمپلیکس (ایم ایم سی) منتقل کیا گیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
زہریلی روٹی سے متاثرہ افراد کی شناخت عبدالشاہد، عبدالقدیر، قیصر علی، ثمرین، زینب، صداقت اور رنڑا کے نام سے ہوئی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق مریضوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور ان کی حالت پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ غیر ارادی طور پر پیش آیا، تاہم مقامی انتظامیہ نے واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ اصل وجوہات سامنے آ سکیں اور آئندہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…