Khyber Pakhtunkhwa: Traders' organizations demand smart lockdown and lifting of business restrictions, threaten protest movement
پشاور (آئی این پی): تنظیم تاجران خیبر پختونخوا اور پشاور چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز نے حکومت سے ملک میں جاری سمارٹ لاک ڈاؤن اور کاروباری اوقات کار پر عائد پابندیاں فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر تاجروں کو ریلیف نہ دیا گیا تو ملک بھر میں دوبارہ احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔
صدر تنظیم تاجران خیبر پختونخوا ملک مہر الٰہی، صدر پشاور چیمبر شکیل احمد خان صراف اور دیگر تاجر رہنماؤں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے خاتمے اور جنگ بندی کے بعد حکومت کو ملک میں نافذ پابندیاں ختم کر دینی چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ طویل معاشی جمود، مہنگائی اور عوام کی کم ہوتی قوتِ خرید نے کاروباری سرگرمیوں کو شدید متاثر کیا ہے، جبکہ سمارٹ لاک ڈاؤن کی وجہ سے تاجر برادری پہلے ہی سخت مشکلات کا شکار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گرمیوں کے موسم میں خریداری کے اہم اوقات شام 7 بجے سے رات 11 بجے تک ہوتے ہیں، ایسے میں رات 8 بجے دکانیں بند کرانے سے کاروبار بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔
تاجر رہنماؤں نے حکومت کے اس مؤقف کو مسترد کیا کہ جلد کاروبار بند کرنے سے پیٹرول کی بچت ہوگی۔ ان کے مطابق انہی اوقات میں تاجر مہنگی بجلی استعمال کرتے ہیں جس سے حکومت کو اضافی ریونیو حاصل ہوتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر حکومت واقعی اخراجات کم کرنا چاہتی ہے تو اشرافیہ اور سرکاری افسران کو دی جانے والی مفت پیٹرول اور دیگر مراعات ختم کی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کی بحالی کے لیے کاروباری سرگرمیوں کا تسلسل ناگزیر ہے، لہٰذا حکومت فوری طور پر تاجر دوست فیصلے کرے، بصورت دیگر تاجر برادری اپنے حقوق کے حصول کے لیے احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوگی۔
ایوان صدر اجلاس میں بڑا فیصلہ، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر…
پشاور میں رنگ روڈ اور جی ٹی روڈ انٹرسیکشن پر فلائی اوور کا سنگ بنیاد…
پشاور میں موبائل انٹرنیٹ کی مسلسل بندش سے کاروبار ٹھپ، تاجروں کا اربوں روپے کے…
کے پی میں ایمرجنسی یا گورنر راج لگانے کی تیاریاں، پہلے 12 اضلاع میں ایمرجنسی…
خیبر پختونخوا: 10 تا 15 اکتوبر بارشوں، ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان…
خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے کیسز میں اضافہ، خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24…