خیبرپختونخوا (کے پی) حکومت نے صحت کارڈ پلس پروگرام پر مفت علاج کے لیے مزید 28 اسپتالوں کو فہرست میں شامل کردیا ہے۔
اس حوالے سے منظوری اتوار کو صوبائی وزیر صحت تیمور خان جھگڑا کی زیر صدارت صحت کارڈ اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت نے کہا کہ صحت کارڈ پلس پروگرام کے پینل میں مزید سرکاری اور نجی ہسپتالوں کو شامل کیا گیا ہے تاکہ پچھلے سال صوبے کی پوری آبادی تک اسکیم کی توسیع کے بعد مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو پورا کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کے 271 ہسپتالوں نے ‘صحت کارڈ پلس پروگرام’ پینل میں شامل ہونے کے لیے درخواستیں دیں۔ اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن (ایس ایل آئی سی) کے ذریعہ تجویز کردہ اسپتالوں کی سہولیات کا ڈائریکٹر انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ (آئی ایم یو) کی سربراہی میں کمیٹی نے جائزہ لیا جس کے بعد باقاعدہ منظوری کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی میں ان کی پیشکش کی گئی۔
کمیٹی نے مسترد شدہ ہسپتالوں کی اپیلوں کا بھی جائزہ لیا اور دوبارہ تصدیق کے بعد کارروائی کو آگے بڑھایا گیا۔
جھگڑا نے متعلقہ محکموں کی کوششوں کو سراہا اور پروگرام کے پینل میں مزید ہسپتالوں کو شامل کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے پروگرام میں مزید شفافیت لانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔
وزیر نے صحت کارڈ پلس پر پہلی بار کامیاب جگر کی پیوند کاری پر سوشل ہیلتھ پروٹیکشن انیشیٹو اور ایس ایل آئی سی کے عملے کو بھی مبارکباد دی۔ انہوں نے متعلقہ دفاتر کی کاوشوں کو سراہا اور تمام عمل کو شفاف رکھنے کی ہدایت کی۔
خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…
پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…