Categories: Latest News

کے پی حکومت کا الیکٹرانک جائیداد کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ

کے پی حکومت کا الیکٹرانک جائیداد کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت نے لینڈ ریکارڈ اصلاحات کے سلسلے میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے لینڈ ریکارڈز کے حصول کو آسان اور محفوظ بنانے کے لیے الیکٹرانک جائیداد کارڈ کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے، کارڈ میں درج تفصیلات کی تصدیق کے لیے موبائل ایپ کی سہولت فراہم ہوگی۔

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت بورڈ آف ریونیو کے اجلاس میں جائیداد کارڈ کو ابتدائی طور پر صوبے کے ضم شدہ اضلاع میں جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ جائیداد کارڈ ای پاس بک کے طور پر کام کرے گا۔

بورڈ آف ریونیو کے حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہری جائیداد کارڈ میں موجود کیو آر کوڈ اسمارٹ فون کے ذریعے اسکین کرکے اپنے تمام لینڈ ریکارڈ تک باآسانی رسائی حاصل کر سکتے ہیں، اس مقصد کے لیے انہیں سروس ڈیلیوری سینٹر، پٹوار خانے یا کسی بھی دفتر کا چکر نہیں لگانا پڑے گا۔

متعلقہ حکام کے مطابق جائیداد کارڈ میں موجود ہائی سیکیورٹی فیچر کی بدولت زمینوں کے ریکارڈ میں ممکنہ جعل سازی کا موثر تدارک کیا جاسکے گا، اس کارڈ کے میں تمام اضلاع میں موجود ہر ایک شہری کی ملکیتی زمینوں کی تفصیلات درج کی جائیں گی۔

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ الیکٹرونک جائیداد کارڈ کا اجرا ریونیو اصلاحات کے سلسلے میں صوبائی حکومت کا اہم قدم ہے، صوبائی حکومت لینڈ ریکارڈ اصلاحات کے لئے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کا موثر استعمال عمل میں لا رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مطابق اس طرح کے اقدامات سے لینڈ ریکارڈ کے جملہ امور میں شفافیت یقینی ہوگی ’اس کارڈ کے اجرا سے شہریوں مختلف قسم کی سہولیات کی فراہمی کے علاوہ جائیداد کی ملکیت سے متعلق تنازعات کو ختم کرنے میں مدد ملے گی، جائیداد کارڈ کا باضابطہ اجرا جلد سے جلد یقینی بنایا جائے گا۔‘

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت بورڈ آف ریونیو کے اس اجلاس میں صوبائی وزیر مال کے علاوہ ایڈیشنل چیف سیکریٹریز، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

via Daily AAJ

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

10 hours ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

21 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

1 day ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

1 day ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

3 days ago