Categories: Latest News

خیبر پختونخوا حکومت نے تباہ شدہ مکانات کے سروے کے لیے موبائل ایپ لانچ کر دی۔

پشاور: سیلاب متاثرین کے لیے شفاف امدادی معاوضے کو یقینی بنانے کے لیے خیبرپختونخوا حکومت نے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں تباہ شدہ مکانات کے سروے کے لیے ایک موبائل ایپلیکیشن شروع کی ہے۔

اس سلسلے میں منگل کو یہاں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر شہزاد خان بنگش کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری، متعلقہ انتظامی سیکرٹریز، ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، پاک فوج اور این ڈی ایم اے کے نمائندوں اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا آئی ٹی بورڈ نے متاثرہ گھروں کے سروے کے لیے ایک موبائل ایپ تیار کی ہے جس کے لیے متعلقہ حکام کو ماسٹر ٹریننگ دی جا رہی ہے۔

مزید بتایا گیا کہ سیلاب سے متاثرہ مکانات کا سروے 15 ستمبر سے شروع کیا جائے گا، سروے مکمل ہونے کے بعد بینک آف خیبر کے ذریعے معاوضہ ادا کیا جائے گا۔

via: The News

Recent Posts

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

9 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

1 day ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

2 days ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

2 days ago