چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی ہدایت پر ثقافت پالیسی کے مطابق ثقافت کوفروغ دینگے، ڈی جی کامران احمد آفریدی
ڈی جی ٹورازم اتھارٹی کامران احمد آفریدی کی ڈی جی پی این سی اے فوزیہ سعید سے ملاقات، موجودہ ثقافتی پالیسی میں موجود خامیوں کو دور کرکے کلچرل سرگرمیوں کو پالیسی کے تحٹ تشکیل دینے پر اتفاق
ڈی جی پی این سی اے کی صوبے میں ثقافت کے فروغ کیلئے بھر تعاون کی یقین دہانی، وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا اتھارٹی کے قیام کے وژن بہترین اقدام ہے، ڈی جی پی این سی اے فوزیہ سعید
پشاور: 29 اکتوبر2020(پ ر)چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیازکے خصوصی احکامات کی روشنی میں خیبرپختونخوا کی ثقافت کے شعبے کو ایک مفصل اور جامع کلچرل پالیسی کے مطابق فروغ دینے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا کلچراینڈ ٹورازم اتھارٹی کیپٹن (ر) کامران احمد آفریدی نے ڈائریکٹر جنرل پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس محترمہ فوزیہ سعید کے ساتھ ملاقات میں کیا۔
انہوں نے کہاکہ ڈی جی پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس فوزیہ سعید نے موجودہ ثقافتی پالیسی کو مزید بہتر بنانے اور اسے قابل عمل بنانے کیلئے اپنے مکمل تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی این سی اے فوزیہ سعید نے خیبرپختونخوا کی ثقافت کے فروغ کیلئے مستقبل میں مل کر کام کرنے اور خیبرپختونخوا گورنمنٹ کے اقدامات کو قابل ستائش قرار دیا۔اس موقع پر ڈاکٹر فوزیہ سعید نے خیبرپختونخوا کلچراینڈ ٹورازم اتھارٹی کے قیام کو بہترین اقدام قرار دیتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے وژن، وفاقی حکومت اور خیبرپختونخوا حکومت کے اس اقدام سے صوبہ میں سیاحت اور ثقافت کو فروغ دینے میں کافی حد تک مدد ملے گی اور اس پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔انہوں نے کہاکہ ثقافت اور سیاحت الگ الگ شعبے نہیں اس لئے ان کا یکجا کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ڈی جی ٹورازم اتھارٹی کامران احمد آفریدی نے مزید بتایا کہ محکمہ ثقافت خیبرپختونخوا کی جانب سے 2018 میں پہلی ثقافتی پالیسی بنائی گئی جس پر ڈی جی پی این سی اے فوزیہ سعید کے ساتھ تفصیلی بات چیت ہوئی۔جس میں ثقافتی پالیسی میں موجود خامیوں کو ختم کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ساتھ ہی کلچر پالیسی کے تحت پی این سی اے کے تعاون سے ثقافتی پروگرام تشکیل دینے، خیبرپختونخوا کی ثقافت کی دنیا میں رونمائی کرنے اورملک کے دوسرے بڑے شہروں سمیت اسلام آباد میں ثقافتی سرگرمیوں کے انعقاد پر بھی تبادلہ خیا ل ہوا۔ جس پر ڈی جی فوزیہ سعید نے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ صوبہ خیبرپختونخوا وسیع ثقافت کا حامل ہے جس کی ثقافت کو دنیا میں ایک خاص اہمیت حاصل ہے۔ ڈی جی پی این سی اے فوزیہ سعید کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کلچرل پالیسی میں موجود خامیوں کو دور کیا جائے گا اور صوبہ کی ثقافت کو پالیسی کے مطابق فروغ دیا جائے جس کیلئے پی این سی اے مکمل تعاون فراہم کریگی۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…