Categories: Latest News

حج موبائل ایپ کا اجرا، حج آپریشن ڈیجیٹلائزڈ ہوگیا

اسلام آباد: حکومت نے حج آپریشن ڈیجیٹلائزڈ کردیا، وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن نے ریکارڈ مدت میں ایپلی کیشن تیار کرلی، نگراں وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف اور وزیر مذہبی امور انیق احمد نے اس کا اجراء کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اس ایپ کا اجرا ایک تقریب میں کیا گیا۔ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی تیار کردہ موبائل ایپ سے عازمین حج کے لیے تمام معلومات فنگر ٹپ پر ہوں گی۔ تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر این آئی ٹی بی بابر مجید بھٹی نے ایپلی کیشن کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا۔

قبل ازیں نگران وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کی ہدایت کے تحت ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کا عمل تیز کردیا گیا ہے، عازمین حج کے لیے پاک حج ایپلی کیشن کا اجراء اسی سلسلے کا اہم سنگ میل ہے۔

انہوں ںے بتایا کہ عازمین حج کی درخواست، مناسک حج کی ادائیگی اور واپسی تک تمام معلومات اس ایپ میں شامل ہیں، حج گروپ کی معلومات، تربیتی شیڈول، سعودی عرب میں اپنی رہائش کے معاملات بھی شامل ہیں، عازمین رقم کی ادائیگی، دوران حج مقامات کے لائیو نقشے و لوکیشن سے خود کو آگاہ رکھ سکیں گے۔

اس موقع پر نگران وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ وزارت آئی ٹی اور اس کے ماتحت ادارے این آئی ٹی بی کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، حج آپریشنز سے متعلق موجودہ نظام کے اَپ گریڈیشن میں ایپلی کیشن ایک اہم قدم ہے، ایپ حکام کو کسی بھی شکایت کا جواب دینے اور عازمین کے حقیقی تاثرات جاننے میں مدد ملے گی۔

Recent Posts

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

19 hours ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

2 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

4 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

4 days ago

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل کردیا

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…

5 days ago