Major suicide attack in Pakistan's Khyber Pakhtunkhwa, 6 dead including 5 Chinese citizens
پڑوسی ملک پاکستان میں ایک بڑا خودکش حملہ ہوا ہے۔ خیبرپختونخوا کے ضلع بنی گالہ کے قصبے بیشم میں چینی قافلے پر خودکش حملہ کیا گیا، جس میں پانچ چینی شہریوں سمیت کل چھ افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ ڈی آئی جی مالاکنڈ کے مطابق حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی چینی بس سے ٹکرا دی۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق علاقائی پولیس سربراہ محمد علی گنڈا پور نے بتایا کہ ایک خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی چینی انجینئرز کے قافلے سے ٹکرا دی۔ یہ سبھی انجینئرز تھے جو اسلام آباد سے صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر داسو جا رہے تھے۔ داسو میں ان کا ایک کیمپ ہے۔ وہاں ڈیم کی تعمیر کا کام جاری ہے۔
گنڈا پور نے کہا کہ اس حملے میں پانچ چینی شہری اور ان کے پاکستانی ڈرائیور کی موت ہوگئی ۔ داسو ایک بڑے ڈیم کی جگہ ہے اور اس علاقے میں پہلے بھی حملے ہو چکے ہیں۔ 2021 میں ایک بس میں ہوئے دھماکے میں نو چینی شہریوں سمیت 13 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ خیبرپختونخوا پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کام شروع کر دیا ہے۔ گنڈا پور نے کہا کہ قافلے میں شامل باقی لوگ محفوظ ہیں۔
حکام نے منگل کو بتایا کہ یہ حملہ مسلح جنگجوؤں نے پاکستانی بحریہ کے ایک ایئربیس پر حملہ کرنے کے چند گھنٹے بعد کیا، جس میں کم از کم ایک نیم فوجی اہلکار کی موت ہوگئی ، جب کہ سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے پانچوں حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا ہے ۔
via News 18
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…