Categories: Latest News

پشاور: میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز داخلہ ٹیسٹ ایم ڈی کیٹ کے نتائج کا اعلان

پشاور: میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز داخلہ ٹیسٹ ایم ڈی کیٹ کے نتائج کا اعلان

**ویب ڈیسک:** خیبر میڈیکل یونیورسٹی خیبر پختونخوا نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز داخلہ ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

ترجمان خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے مطابق ایم ڈی کیٹ میں 194 نمبرز کے ساتھ ٹاپ پوزیشن حاصل کی گئی۔ فاطمہ زہرا علی اور محمد مدثر نے 194 نمبر حاصل کرکے مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ دوسری پوزیشن پر محمد حزیل اور وحیداللہ رہے، جنہوں نے 193 نمبر حاصل کیے۔ تیسری پوزیشن پر 8 امیدوار آئے جنہوں نے 192 نمبر حاصل کیے، ان میں محمد حمزہ علی، کنول اختر، کاشان وحید، زوبیا انس، محمد عبداللہ خان، سید مجتبیٰ حسین، آمنہ ریاض اور اعظم خان شامل ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ یہ ٹیسٹ صوبے کے 7 اضلاع کے 13 سنٹروں میں منعقد ہوا، جس میں 41 ہزار 671 طلبا و طالبات نے شرکت کی۔ ان میں سے 24 ہزار سے زائد طلبہ بی ڈی ایس جبکہ 21 ہزار سے زائد ایم بی بی ایس کے اہل قرار پائے۔

خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور کے مطابق 670 طلبہ نے 180 سے 200 کے درمیان نمبر حاصل کیے۔

Recent Posts

دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا اہم ملزم گرفتار

دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا…

1 day ago

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…

2 days ago

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…

2 days ago

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

2 days ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

4 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

5 days ago