CCPO PESHAWAR
ویب ڈیسک: کیپٹل سٹی پولیس پشاور شہریوں اور خاص طور پر بچوں اور بچیوں کی جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے کسی قسم کی غفلت نہیں برت رہی ہے۔
سی سی پی او پشاور قاسم علی خان نے بچوں اور بچیوں کی گمشدگی کے واقعات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اس بارے میں وضاحت جاری کی ہے۔ ان کے مطابق رواں سال کے دوران پشاور پولیس کے مختلف تھانوں کو 51 بچوں اور بچیوں کی گمشدگی یا لاپتہ ہونے کی رپورٹس موصول ہوئیں۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لوکل انفارمیشن، جدید تفتیش اور سوشل میڈیا کی مدد سے 40 بچوں اور بچیوں کو باحفاظت بازیاب کرکے ان کے والدین کے حوالے کیا۔
والدین نے پشاور پولیس کی اس عمدہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کیپٹل سٹی پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ پولیس کے مطابق 11 ایسے بچے اور بچیاں بھی شامل ہیں جو والدین کی مرضی سے اپنے قریبی رشتہ داروں کے پاس رہائش پذیر ہیں۔
کیپٹل سٹی پولیس نے واضح کیا ہے کہ گمشدگی کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر رپورٹ درج کی جاتی ہے اور متاثرہ خاندانوں سے مکمل تعاون کیا جاتا ہے۔ پولیس لاپتہ بچوں اور بچیوں کی فوری بازیابی کے لیے تمام ممکنہ وسائل استعمال کر رہی ہے۔
پشاور پولیس ہمہ وقت الرٹ ہے اور والدین و شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں کا خاص خیال رکھیں اور گلی محلوں میں کسی مشکوک شخص یا خاتون کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں۔ کسی بھی مشکوک صورتحال یا واقعے کی صورت میں فوری طور پر پولیس کنٹرول یا مقامی تھانے کو اطلاع دیں۔
— سی سی پی او پشاور قاسم علی خان
خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…
پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…