Categories: Latest News

پاکستانیوں کی کروڑوں ٹک ٹاک ویڈیوز ڈیلیٹ

پاکستانیوں کی کروڑوں ٹک ٹاک ویڈیوز ڈیلیٹ

ویڈیو شیئرنگ کی مقبول ایپ ٹک ٹاک (ٹک ٹاک)نے سنہ 2025ء کی دوسری سہ ماہی(اپریل – جون 2025) کے لیے کمیونٹی گائیڈلائنز انفورسمنٹ رپورٹ جاری کر دی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران پاکستان میں مجموعی طور پر 25,448,992 ویڈیوز کمیونٹی گائیڈ لائنز (کمیونٹی رہنما خطوط کی خلاف ورزی)کی خلاف ورزی پر حذف کی گئیں۔

پاکستان میں فعال انداز میں کانٹینٹ ہٹانے کی شرح 99.7 فی صد رہی جبکہ حذف شدہ ویڈیوز میں سے 96.2 فیصد ویڈیوز اپ لوڈ کیے جانے کے 24 گھنٹوں کے اندر ہٹا دی گئیں۔

سہ ماہی کے دوران،عالمی سطح پر، ٹک ٹاک نے مجموعی طور پر 189ملین ویڈیوز حذف کیں، جو پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کیے گئے کل کانٹینٹ کا تقریباً 0.7فیصد بنتی ہیں۔

حذف کی گئی ویڈیوز میں سے163,962,241 ویڈیوزخودکار ٹیکنالوجیز کی نشاندہی پرحذف کی گئیں جبکہ 7,457,309 ویڈیوز مزید جائزے کے بعد دوبارہ بحال کر دی گئیں۔

فعال انداز میں کانٹینٹ کوحذف کرنے کی شرح 99.1 فیصد رہی، اور اُن میں 94.4 فیصد نشان زدہ کانٹینٹ کو پوسٹ کیے جانے کے 24 گھنٹوں کے اندر حذف کر دیا گیا۔

ایپ کی ساکھ کو برقرار رکھنے کے لیے، اس سہ ماہی میں، پلیٹ فارم نے76,991,660 جعلی اکاؤنٹس حذف کیے اور مزید 25,904,708ایسے اکاؤنٹس بھی حذف کیےگئے جن کے بارے میں شبہ تھا کہ وہ 13 سال سے کم عمر صارفین کے تھے۔

مذکورہ رپورٹ سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی سطح پر حذف کی گئیں ویڈیوز کا ایک بڑا حصہ یعنی 30.6 فی صدایسے حساس یا بالغ کانٹینٹ پر مشتمل تھا جو ٹک ٹاک کی پالیسیوں کے مطابق نہیں تھا۔

اس کے علاوہ 14.0 فی صد ویڈیوز نے پلیٹ فارم کے حفاظتی اور شائستگی کے معیار کی خلاف ورزی کی جبکہ 6.1 فی صد ویڈیوز رازداری اور سیکیورٹی سے متعلق ہدایات کے برخلاف تھیں۔

مزید برآں، حذف کی گئیں45.0 فی صد ویڈیوز کو غلط معلومات کے طور پر رپورٹ کیا گیا تھا اور 23.8 فی صد ویڈیوز ایڈیٹ کردہ میڈیا یا مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ کانٹینٹ پر مشتمل تھیں۔

Publisher 

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…

13 hours ago

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…

20 hours ago

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

1 day ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

3 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

4 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

5 days ago