ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور سمیت صوبہ بھر میں مزید بارشوں کا امکان ظاہر کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا۔ آج بھی صوبہ بھر کے مختلف علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا۔
ماہرین موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ مغربی ہواؤں کے زیر اثر صوبے میں 29 جون تک وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، آج خیبرپختونخوا کے مختلف حصوں میں کہیں ہلکی تو کہیں موسلادھار بارش ہو سکتی ہے، جبکہ آئندہ چند گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی توقع بھی ظاہر کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ منڈلانے لگا ہے، اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے نشیبی علاقوں کے لیے الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بلا ضرورت سفر سے گریز کریں، ندی نالوں اور پہاڑی علاقوں کا رخ نہ کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مقامی ریسکیو اداروں سے فوری رابطہ کریں۔
محکمہ موسمیات اور ریسکیو ادارے کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے پوری طرح سے تیار ہیں، جبکہ عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ موسم کی تازہ ترین صورتحال جان کر علاقے کا سفر کریں۔ یاد رہے خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور سمیت صوبہ بھر میں مزید بارشوں کا امکان ظاہر کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا۔
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…