ویب ڈیسک: پشاور کے ورسک سرکل متھرا چوک میں فریقین آمنے سامنے، جائیداد کے تنازعہ پر فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی، جس سے دوافراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق مارکیٹ اور جائیداد کے تنازعہ پر عیسی خیل اور واوا خان فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، اس دوران دو افراد جاںبحق اور دو زخمی ہو گئے، روڈ کو اس صورتحال میں ہر قسم ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔ تصادم کے بعد پولیس بکتر بند گاڑیاں پہنچ گئیں اور علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا، یاد رہے کہ عیسی خیل اور وا وا خان فریقین کے مابین مارکیٹ اور جائیداد کے تنازعہ پر کراس فائرنگ کا واقعہ پیش ایا ہے، دونوں فریق کے دو افراد جاں بحق جبکہ سراج اور صبر خان زخمی ہوئے ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ای پی سی بکتر بند گاڑی میں فوری موقع پر پہنچ گئی، جسے دیکھ کر مسلح افراد اسلحہ چھوڑ کر فرار ہو گئے، پولیس نے اسلحہ برآمد کرلیا اور نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کردیا، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قوم عیسی خیل اور واوا خان گروپ کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں قوم عیسی خیل کے دو افراد موقع پر جاں بحق ، جبکہ واوا خان گروپ کے دو افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ پشاور کے ورسک سرکل متھرا چوک میں فریقین آمنے سامنے، جائیداد کے تنازعہ پر فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی، جس سے دوافراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…