More snowfall likely in upper areas of Khyber Pakhtunkhwa, alert issued
ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان جبکہ میدانی علاقوں میں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے الرٹ جاری کیا ہے جس کے مطابق پاکستان موسمیات کے ادارے کی پیش گوئی کے مطابق برف باری کا ایک اور مغربی سسٹم 25 تا 27 جنوری صوبے کے بیشتر اضلاع کو متاثر کر سکتا ہے، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پی ایم ڈی کے مطابق بالائی اضلاع چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، گلیات، مالاکنڈ، بنوں اور باجوڑ میں بارش، تیز ہواؤں کا سلسلہ اور برفباری متوقع ہے، جبکہ دوسری طرف پشاور، مردان، سوات، نوشہرہ، چارسدہ، کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، کرم، خیبر، وزیرستان اور قریبی اضلاع میں عام بارش اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش کا امکان ہے۔
بالائی علاقوں میں مزید برفباری اور میدانی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے درجہ حرارت مزید گر سکتا ہے، اس سخت موسمی حالات میں سڑکیں بند، لینڈ سلائیڈنگ، پہاڑی علاقوں میں برفانی تودے گرنے، اور میدانی علاقوں میں دھند معمولات زندگی کو متاثر کرسکتی ہیں۔
ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور فوری ایمرجنسی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں شہری آپریشن سینٹر سے 1700 ٹول فری ہیلپ لائن پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…