More than 280 security personnel fired in Afghanistan for not having a beard
ویب ڈیسک : طالبان نے افغانستان میں حکومت سنبھالنے کے بعد بغیر داڑھی والے سرکاری ملازمین کیلئے نئی ہدایات جاری کی تھیں۔
طالبان کی جانب سے جاری ہدایات میں تمام سرکاری محکموں میں ملازمین کو داڑھی نہ منڈوانے اور مقامی لباس پہننا لازمی قرار دیا گیا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق منگل کو طالبان حکومت کی وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر نے اپنی سالانہ رپورٹ میں بتایا کہ داڑھی نہ رکھنے پر سکیورٹی فورس کے 280 سے زائد اہلکاروں کو برطرف کیا گیا ہے۔
وزارت میں منصوبہ بندی اور قانون سازی کے ڈائریکٹر محیب اللہ مخلس کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورس میں داڑھی نہ رکھنے والے اہلکاروں کو خصوصی طور پر شناخت کیا گیا اور پھر میں انہیں برطرف کر دیا گیا۔
وزارت نے بتایا کہ گزشتہ سال افغانستان میں 13 ہزار سے زائد افراد کو غیر اخلاقی حرکات کے الزام میں حراست میں بھی لیا گیا ۔
اس کے علاوہ بتایا گیا کہ گزشتہ ایک سال میں 21 ہزار سے زائد موسیقی کے آلات کو توڑا گیا جبکہ ہزاروں کمپیوٹر آپریٹرز کو مارکیٹوں میں غیر اخلاقی فلمیں فروخت کرنے سے روکا گیا۔
واضح رہے کہ 2021 میں امریکی فوج کے انخلا کے بعد اقتدار سنبھالنے والی طالبان حکومت کو اس کی پالیسز کی وجہ سے انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
via Geo News
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…