Categories: Latest News

طالبان کابل میں داخل، دارالحکومت میں جنگ نہیں ہو گی، مخالفین کے لیے عام معافی کا اعلان

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق افغان وزارت داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ طالبان تمام اطراف سے کابل میں داخل ہو رہے ہیں اور دارالحکومت میں سرکاری دفاتر کو خالی کروا لیا گیا ہے۔ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین کا غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجاہدین (طالبان) جنگ کے ذریعے کابل میں داخل نہیں ہونے کا ارادہ نہیں رکھتے لیکن کابل کے پرامن سرینڈر کے لیے ان کی افغان حکام سے بات چیت جاری ہے۔

دوسری طرف افغانستان کے قائم مقام وزیر داخلہ عبدالستار میرز کوال کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل پر حملہ نہ کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت اشرف غنی کی حکومت، عبوری حکومت کو پرامن طریقے سے اقتدار منتقل کرے گی۔افغان میڈیا کے مطابق طالبان اور حکومت کے درمیان مذاکرات افغان صدارتی محل میں جاری ہیں جس میں عبداللہ عبداللہ ثالث کا کردار ادا کر رہے ہیں اور علی احمد جلالی کو نئی عبوری حکومت کا سربراہ مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے ملک میں عام معافی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی معصوم شہری کو قتل نہیں کیا جائے گا جبکہ طالبان کی جانب سے کابل چھوڑنے والوں کو راستہ دینے اور خواتین اور بچوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ ترجمان سہیل شاہین نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی امارات افغانستان کے دروازے ان تمام افراد کے لیے کھلے ہیں جنہوں نے حملہ آوروں کی مدد کی تھی، نیز ہم ایک بار پھر سب کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیں ہم مل کر قوم و ملک کی خدمت کریں۔

دیگر میڈیا اطلاعات کے مطابق امریکہ نے بھی آج کابل میں موجود اپنے سفارتی عملے کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے نکال لیا ہے جبکہ سفارتخانے میں موجود حساس نوعیت کی دستاویزات کو جلا دیا گیا ہے۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

1 day ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

2 days ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

2 days ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 days ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

3 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

3 days ago