Categories: Latest News

موٹروے پولیس نے تیز رفتاری پر پہلی ایف آئی آر پشاور کے شہری پر درج کر دی، ڈرائیور گرفتار

موٹروے پولیس نے تیز رفتاری پر پہلی ایف آئی آر پشاور کے شہری پر درج کر دی، ڈرائیور گرفتار

پشاورلائیو: موٹروے پولیس نے تیز رفتاری کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور پہلی ایف آئی آر ملتان کے قریب پشاور کے شہری کے خلاف درج کروا دی گئی۔ ڈرائیور کو گرفتار کر کے ملتان پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق واقعہ موٹروے ایم 4 پر پیش آیا، جہاں ایک گاڑی 173 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جا رہی تھی۔ غفلت اور تیز رفتاری کے تحت مقدمہ تھانہ بدھلہ سنت ملتان میں درج کر لیا گیا جبکہ پشاور کے رہائشی ملزم ڈرائیور رحیم خان کو حراست میں لے کر مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جی موٹروے پولیس رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر تیز رفتاری کے خلاف مقدمات درج کرانے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے تاکہ شاہراہوں پر حادثات کی روک تھام یقینی بنائی جا سکے۔

Publisher 

Recent Posts

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

2 hours ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

4 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

18 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago