Categories: Latest News

بی فوریو کمپنی کے مالک کو نیب نے گرفتار کرلیا

سرمایہ کاری کے نام پر عوام سے فراڈ کے کیس میں نیب راولپنڈی نے بی فور یو کے مالک سیف الرحمان کو  گرفتار کرلیا۔سیف الرحمان جمعرات 26اگست کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت منسوخ ہونے پر فرار ہوگئے تھے۔ نیب کی ٹٰم ملزم سیف الرحمان کو 3روز سے تلاش کر رہی تھی۔

سیف الرحمان کو سپریم کورٹ پہنچنے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا گیا جہاں نیب ٹیم اطلاع ملنے پر سپریم کورٹ احاطے کے باہر پہلے سے موجود تھی۔نیب کے مطابق سیف الرحمان کے خلاف عوام سے اربوں روپے کے فراڈ کا الزام ہے۔ سیف الرحمان کو جسمانی ریمانڈ کے لیے آج احتساب عدالت ميں پیش کیا جائے گا۔

دوسری جانب ملزم سیف الرحمان کی احاطہ عدالت سے گرفتاری کا قائم مقام چیف جسٹس نے نوٹس لیتے ہوئے نیب سے گرفتاری پر وضاحت طلب کرلی جبکہ ملزم سیف الرحمان خان کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے استفسار کیا کہ نیب وضاحت کرے ملزم کی گرفتاری کے لیے احاطہ عدالت میں دراندازی کیوں کی؟ملزم سیف الرحمان کی طرف سے ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ پیش ہوئے۔ لطیف کھوسہ نے مؤقف اپنایا کہ میرا مؤکل ضمانت قبل ازگرفتاری کے لیے عدالت سرنڈر کرنے آرہا تھا لیکن نیب کے حکام احاطہ عدالت سے میرے مؤکل کو گرفتار کرکے لے گئے۔

ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ کے مطابق نیب کی گاڑی نے میرے معاون وکیل کی گاڑی کو ہٹ کیا۔بی فور یو کمپنیملائیشیا نژاد پاکستانی سیف الرحمان خان نیازی کی کمپنی بی فور یو گلوبل اپنے سرمایہ کاروں کو سالانہ ڈھائی گناہ تک منافع دیتی تھی۔یہ منافع یقینی ہوتا ہے چاہے معیشت سکڑ ہی کیوں نہ رہی ہو جیسا کہ سال 2020 میں دیکھنے میں آیا جب کرونا وائرس نے بین الاقوامی تجارت کا پہیہ جام کیا۔

ایس ای سی پی نے اسے غیر قانونی قرار دیے کر عوام کو اس میں سرمایہ کاری سے روک دیا تھا۔

via: Samma News

Recent Posts

پشاور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جدید ترین ای چالان سسٹم متعارف

پشاور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جدید ترین ای چالان سسٹم متعارف خیبر…

7 hours ago

سال 2026 کے پہلے 10 ماہ میں بیرون ملک روزگار کے لیے پاکستانیوں کی روانگی میں نمایاں کمی

سال 2026 کے پہلے 10 ماہ میں بیرون ملک روزگار کے لیے پاکستانیوں کی روانگی…

1 day ago

خیبرپختونخوا سے روسی شہری مبینہ طور پر لاپتہ، پشاور ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کرلی

خیبرپختونخوا سے روسی شہری مبینہ طور پر لاپتہ، پشاور ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کرلی پشاور:…

2 days ago

پشاور: واش روم کو تالہ لگانے کے تنازع پر بھتیجے کی فائرنگ، چچا جاں بحق

پشاور: واش روم کو تالہ لگانے کے تنازع پر بھتیجے کی فائرنگ، چچا جاں بحق…

2 days ago

موٹرسائیکل کے تنازع پر فائرنگ، پشاور میں دو کم عمر سگے بھائی جاں بحق

موٹرسائیکل کے تنازع پر فائرنگ، پشاور میں دو کم عمر سگے بھائی جاں بحق پشاور:…

2 days ago

پشاور: شاپنگ بیگ کے 20 روپے وصول کرنے پر این ڈیور کو 40 ہزار روپے ادا کرنے کا حکم

پشاور: شاپنگ بیگ کے 20 روپے وصول کرنے پر این ڈیور کو 40 ہزار روپے…

3 days ago