پشاور میں پیشہ ور بھکاریوں کا نیا طریقہ، ٹیکسیوں کے استعمال کا انکشاف

New method of professional beggars in Peshawar, use of taxis revealed

پشاور میں پیشہ ور بھکاریوں کا نیا طریقہ، ٹیکسیوں کے استعمال کا انکشاف

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں پیشہ ور بھکاریوں کا نیا طریقہ واردات سامنے آ گیا، بھکاریوں کے ٹیکسیوں کے ذریعے مختلف مقامات پر پہنچنے کے انکشاف نے معاملات گھمبیر بنا دیئے۔

شہریوں کے مطابق مختلف چوکوں اور مصروف شاہراہوں پر بھیک مانگنے والی بعض خواتین مبینہ طور پر ٹیکسیوں کے ذریعے پہنچتی ہیں اور منصوبہ بندی کے تحت مخصوص مقامات پر بیٹھ کر بھیک مانگتی ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ بعض خواتین کو ٹیکسیوں میں آتے اور ڈرائیوروں کے ساتھ طے شدہ انداز میں مختلف مقامات پر اترتے دیکھا گیا ہے، اس صورتحال نے یہ سوالات اٹھا دیے ہیں کہ آیا شہر میں بھیک مانگنے کے پیچھے کوئی منظم نیٹ ورک سرگرم ہے یا یہ انفرادی طور پر اختیار کیا جانے والا طریقہ ہے۔
شہریوں کے مطابق بعض خواتین مبینہ طور پر ٹیکسیوں کے ذریعے پشاور کے مختلف مصروف چوکوں اور شاہراہوں پر پہنچتی ہیں، ان کے بقول خواتین کو مختلف مقامات پر اتارنے کا انداز دیکھ کر شبہ ہوتا ہے کہ بھیک مانگنے کے لیے پہلے سے مقامات طے کیے جاتے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ بعض خواتین کی ظاہری وضع قطع اور رہن سہن سے انہیں مقامی آبادی سے تعلق نہ ہونے کا تاثر ملتا ہے، تاہم کسی شخص کی شناخت یا آبائی علاقے کا تعین محض ظاہری شکل کی بنیاد پر نہیں کیا جا سکتا۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ ادارے بھیک مانگنے والے افراد کی شناخت اور ان کے آبائی علاقوں سے متعلق معلومات کی تصدیق کریں تاکہ اس مسئلے کی اصل صورتحال سامنے آسکے۔
شہریوں کے مطابق پشاور میں سندھ اور جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے بھکاریوں کی موجودگی سے متعلق بھی شکایات سامنے آتی رہتی ہیں، اسی طرح پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں بھی دوسرے علاقوں سے آنے والے بھکاریوں کی موجودگی کی شکایات ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مختلف شہروں میں بھیک مانگنے کے اس رجحان کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات اور ممکنہ منظم گروہوں کی تحقیقات ضروری ہیں۔

Publisher 


Tags:
·
Categories:
Latest News

Leave a Reply

Peshawar Live - پشاور